याद करो जब लुकमान ने अपने बेटे से, उसे नसीहत करते हुए कहा, "ऐ मेरे बेटे! अल्लाह का साझी न ठहराना। निश्चय ही शिर्क (बहुदेववाद) बहुत बड़ा ज़ुल्म है।"
اورجب لقمان نے اپنے بیٹے سے کہا اوروہ اُس کونصیحت کررہاتھا،اے میرے چھوٹے بیٹے !اﷲ تعالیٰ کے ساتھ کسی کوشریک نہ کرنا، بلاشبہ شرک یقیناًبہت بڑاظلم ہے۔
اور ( یاد کرو ) جبکہ لقمان نے اپنے بیٹے سے – اس کو نصیحت کرتے ہوئے کہا – کہ اے میرے بیٹے! اللہ کا شریک نہ ٹھہرائیو ۔ بیسک شرک ایک بہت بڑا ظلم ہے ۔
اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب لقمان نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اے بیٹے! ( خبردار کسی کو ) اللہ کا شریک نہ بنانا ۔ بے شک شرک بہت بڑا ظلم ہے ۔
یاد کرو جب لقمان اپنے بیٹے کو نصیحت کر رہا تھا تو اس نے کہا بیٹا ! خدا کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا ، 20 حق یہ ہے کہ شرک بہت بڑا ظلم ہے 21
اور جب ( حضرت ) لقمان نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا اے میرے بیٹے! اللہ ( تعالیٰ ) کے ساتھ شرک نہ کرنا ، بلاشبہ البتہ شرک بہت بڑا ظلم ہے ۔
اور وہ وقت یاد کرو جب لقمان نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ : میرے بیٹے ! اللہ کے ساتھ شرک نہ کرنا ، یقین جانو شرک بڑا بھاری ظلم ہے ، ( ٦ )
اور جب لقمان اپنے بیٹے کو نصیحت کررہاتھاکہ:’’پیارے بیٹے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنائوکیونکہ شرک بہت بڑاظلم ہے
اور یاد کرو جب لقمان نے اپنے بیٹے سے کہا اور وہ نصیحت کرتا تھا ( ف۱٦ ) اے میرے بیٹے اللہ کا کسی کو شریک نہ کرنا ، بیشک شرک بڑا ظلم ہے ( ف۱۷ )
اور ( یاد کیجئے ) جب لقمان نے اپنے بیٹے سے کہا اور وہ اسے نصیحت کر رہا تھا: اے میرے فرزند! اﷲ کے ساتھ شرک نہ کرنا ، بیشک شِرک بہت بڑا ظلم ہے