Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यदि तुम उन से पूछो कि "आकाशों और धरती को किसने पैदा किया?" तो वे अवश्य कहेंगे कि "अल्लाह ने।" कहो, "प्रशंसा भी अल्लाह के लिए है।" वरन उन में से अधिकांश जानते नहीं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور یقیناًاگر آپ اُن سے پوچھیں کہ آسمانوں اورزمین کوکس نے پیدا کیا؟ تو وہ ضرور کہیں گے کہ اﷲ تعالیٰ نے ۔آپ کہہ دیں : ’’سب تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے‘‘۔بلکہ اُن کے اکثر لوگ نہیں جانتے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا؟ تو جواب دیں گے: اللہ نے! کہو: شکر کا سزاوار بھی اللہ ہے! بلکہ ان کے اکثر اس بات کو نہیں جانتے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) اگر آپ ان ( مشرکین ) سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ہے؟ تو وہ ( جواب میں ) ضرور کہیں گے کہ اللہ نے! آپ کہئے! الحمدﷲ مگر ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں ۔

By Moudoodi

اگر تم ان سے پوچھو کہ زمین اور آسمانوں کو کس نے پیدا کیا ہے ، تو یہ ضرور کہیں گے کہ اللہ نے ۔ کہو الحمد للہ ۔ مگر ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں45 ۔

By Mufti Naeem

اور اگر آپ ( ﷺ ) ان لوگوں سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ہے تو البتہ ضرور کہیں گے اللہ ( تعالیٰ ) ( نے ) آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے تمام تعریف اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے لیے ہے ، بلکہ ان میں سے اکثر ( لوگ ) نہیں جانتے

By Mufti Taqi Usmani

اور اگر تم ان سے پوچھو کہ وہ کون ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے ؟ تو وہ ضرور یہ کہیں گے کہ : اللہ ! کہو : الحمدللہ ! اس کے باوجود ان میں سے اکثر لوگ سمجھ سے کام نہیں لیتے ۔ ( ١٤ )

By Noor ul Amin

اگر آپ ان سے پوچھیں کہ زمین وآسمان کو کس نے پیدا کیا توفورا ًکہیں گے’’اللہ نے‘‘آپ کہہ دیجئے کہ سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں

By Kanzul Eman

اور اگر تم ان سے پوچھو کس نے بنائے آسمان اور زمین تو ضرور کہیں گے اللہ نے ، تم فرماؤ سب خوبیاں اللہ کو ( ف٤٦ ) بلکہ ان میں اکثر جانتے نہیں ،

By Tahir ul Qadri

اور اگر آپ ان سے دریافت کریں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ۔ تو وہ ضرور کہہ دیں گے کہ اﷲ نے ، آپ فرما دیجئے: تمام تعریفیں اﷲ ہی کے لئے ہیں بلکہ ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے