Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और उन्होंने कहा, "जब हम धरती में रल-मिल जाएँगे तो फिर क्या हम वास्तव में नवीन काय में जीवित होंगे?" नहीं, बल्कि उन्हें अपने रब से मिलने का इनकार है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور اُنہوں نے کہاکہ کیاجب ہم زمین میں گم ہو جائیں گے، کیاواقعی ہم ضرورنئی پیدائش میں ہوں گے؟بلکہ وہ اپنے رب کی ملاقات کا انکارکرنے والے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور کہتے ہیں کہ کیا جب ہم زمین میں رل مل جائیں گے تو ہم پھر نئی خلقت میں آئیں گے؟ بلکہ یہ لوگ اپنے رب کے آگے پیشی کے منکر ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور وہ ( کفار ) کہتے ہیں کہ جب ہم زمین میں گم ( ناپید ) ہو جائیں گے تو کیا ہم از سرِ نو پیدا کئے جائیں گے بلکہ ( اصل بات یہ ہے کہ ) یہ لوگ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضری کے منکر ہیں ۔

By Moudoodi

اور یہ لوگ19 کہتے ہیں جب ہم مٹی میں رل مل چکے ہوں گے تو کیا ہم پھر نئے سرے سے پیدا کیے جائیں گے ؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ اپنے رب کی ملاقات کے منکر ہیں 20

By Mufti Naeem

اور ان لوگوں نے کہا جب ہم ( زمین کے اندر رُل مِل کر ) گم ہوجائیں گے تو کیا ہم کسی نئے جنم میں پیدا ہوں گے؟ ( نہیں ) بلکہ وہ لوگ اپنے رب کی ملاقات کے منکر ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ : کیا جب ہم زمین میں رل کر کھو جائیں گے ، تو کیا اس وقت ہم کسی نئے جنم میں پیدا ہوں گے ؟ بات دراصل یہ ہے کہ یہ لوگ اپنے پروردگار سے جاملنے کا انکار کرتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

یہ لوگ کہتے ہیں کہ ’’جب ہم مٹی میں رل مل جائیں گے تو کیا نئے سرے سے دوبارہ پیداکئے جائینگے‘‘؟حقیقت یہ ہے کہ یہ اپنے رب کی ملاقات ہی کے منکر ہیں

By Kanzul Eman

اور بولے ( ف۱۷ ) کیا جب ہم مٹی میں مل جائیں گے ( ف۱۸ ) کیا پھر نئے بنیں گے ، بلکہ وہ اپنے رب کے حضور حاضری سے منکر ہیں ( ف۱۹ )

By Tahir ul Qadri

اور کفار کہتے ہیں کہ جب ہم مٹی میں مِل کر گم ہوجائیں گے تو ( کیا ) ہم اَز سرِ نَو پیدائش میں آئیں گے ، بلکہ وہ اپنے رب سے ملاقات ہی کے مُنکِر ہیں