Islamic Sayings Islamic Sayings
Blog
Books
Views 3
Create Image Ask Question
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Tip: Tap to favorite, enable Selection Mode to multi-copy or multi-favorite.
Login to save favorites
By Moulana Palanpuri

फिर कोई प्राणी नहीं जानता आँखों की जो ठंडक उस के लिए छिपा रखी गई है उस के बदले में देने के ध्येय से जो वे करते रहे होंगे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

چنانچہ کوئی شخص نہیں جانتا اُن کے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک میں سے کیا چھپا کررکھا گیا اس عمل کے بدلے میں جو وہ کرتے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

تو کسی کو پتا نہیں کہ ان لوگوں کے واسطے ، ان کے اعمال کے صلہ میں ، آنکھوں کی کیا ٹھنڈک پوشیدہ ہے!

By Hussain Najfi

پس کوئی شخص نہیں جانتا کہ ان کے ( اچھے ) اعمال کے صلہ میں ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک کی کیا کیا نعمتیں چھپا کر رکھی گئی ہیں ۔

By Moudoodi

پھر جیسا کچھ آنکھوں کی ٹھنڈک کا سامان ان کے اعمال کی جزاء میں ان کے لیے چھپا رکھا گیا ہے اس کی کسی متنفس کو خبر نہیں ہے 29

By Mufti Naeem

پس کسی شخص کو نہیں معلوم کہ ان لوگوں کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک کا کیا کیا سامان پوشیدہ رکھا گیا ہے ( یہ ) بدلہ ہے ان اعمال کا جو وہ لوگ کرتے تھے

By Mufti Taqi Usmani

چنانچہ کسی متنفس کو کچھ پتہ نہیں ہے کہ ایسے لوگوں کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک کا کیا سامان ان کے اعمال کے بدلے میں چھپا کر رکھا گیا ہے ۔ ( ٩ )

By Noor ul Amin

پس کوئی نہیں جانتاکہ اس کے نیک اعمال کے بدلے آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچانے والی کون سی نعمتیں چھپاکررکھی گئی ہیں ( یعنی نیک بندوں کے لئے ایسی نعمت تیارکررکھی ہیں ، جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا ہے ، اور نہ ہی کسی کان نے سنا ہے ، اور نہ ہی کسی انسان کے دل نے اس کاتصور کیا ہے )

By Kanzul Eman

تو کسی جی کو نہیں معلوم جو آنکھ کی ٹھنڈک ان کے لیے چھپا رکھی ہے ( ف۳٤ ) صلہ ان کے کاموں کا ( ف۳۵ )

By Tahir ul Qadri

سو کسی کو معلوم نہیں جو آنکھوں کی ٹھنڈک ان کے لئے پوشیدہ رکھی گئی ہے ، یہ ان ( اَعمالِ صالحہ ) کا بدلہ ہوگا جو وہ کرتے رہے تھے

266x220

266x220

266x220

266x220

545x220

545x220