Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

भला जो व्यक्ति ईमान वाला हो वह उस व्यक्ति जैसा हो सकता है जो अवज्ञाकारी हो? वे बराबर नहीं हो सकते

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

توکیا جو شخص ایمان والا ہو اُس شخص جیسا ہو سکتاہے جو نافرمان ہے؟ دونوں برابر نہیں ہوتے۔

By Amin Ahsan Islahi

تو کیا وہ جو مؤمن ہے ، اس شخص کے مانند ہوجائے گا جو نافرمان ہے؟ دونوں یکساں نہیں ہوسکتے ۔

By Hussain Najfi

تو کیا جو مؤمن ہے وہ فاسق کی مانند ہو سکتا ہے؟ یہ برابر نہیں ہو سکتے ۔

By Moudoodi

بھلا کہیں یہ ہو سکتا ہے کہ جو شخص مومن ہو وہ اس شخص کی طرح ہو جائے جو فاسق ہو؟ 30 یہ دونوں برابر نہیں ہو سکتے 31

By Mufti Naeem

۔ ( مجھے یہ تو بتلاؤ ) کیا بھلا جو ایمان والا ہے اس کی طرح ہوجائے جو فاسق ( کافر ) ہے ، وہ لوگ برابر نہیں ہوسکتے ۔

By Mufti Taqi Usmani

بھلا بتاؤ کہ جو شخص مومن ہو ، کیا وہ اس شخص کے برابر ہوجائے جو فاسق ہے؟ ( ظاہر ہے کہ ) وہ برابر نہیں ہوسکتے ۔

By Noor ul Amin

کیا مومن ایساہی ہوتا ہے جیسے فاسق یہ دونوں کبھی برابر نہیں ہوسکتے

By Kanzul Eman

تو کیا جو ایمان والا ہے وہ اس جیسا ہوجائے گا جو بےحکم ہے ( ف۳٦ ) یہ برابر نہیں ،

By Tahir ul Qadri

بھلا وہ شخص جو صاحبِ ایمان ہو اس کی مثل ہو سکتا ہے جو نافرمان ہو ، ( نہیں ) یہ ( دونوں ) برابر نہیں ہو سکتے