Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जब कपटाचारी और वे लोग जिन के दिलों में रोग है कहने लगे, "अल्लाह और उस के रसूल ने हम से जो वादा किया था वह तो धोखा मात्र था।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجب منافق اوروہ لوگ جن لوگوں کے دلوں میں بیماری تھی کہہ رہے تھے کہ اﷲ تعالیٰ اور اُس کے رسول نے ہم سے جووعدہ کیاتھاوہ فریب کے سواکچھ نہ تھا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جبکہ منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ ہے ، کہتے تھے کہ اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے جو وعدے کیے ، وہ محض فریب نکلے ۔

By Hussain Najfi

اور جب منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری تھی کہنے لگے کہ خدا اور رسول نے ہم سے ( فتح کا ) جو وعدہ کیا تھا وہ دھوکہ کے سوا کچھ نہ تھا ۔

By Moudoodi

یاد کرو وہ وقت جب منافقین اور وہ سب لوگ جن کے دلوں میں روگ تھا صاف صاف کہہ رہے تھے کہ اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے جو وعدے ہم سے کیے تھے 22 وہ فریب کے سوا کچھ نہ تھے ۔

By Mufti Naeem

اور جب منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے کہہ رہے تھے اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) نے ہم سے جو وعدے کیے وہ دھوکے کے سوا کچھ نہ تھے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور یاد کرو جب منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ ہے ، یہ کہہ رہے تھے کہ : اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے جو وعدہ کیا ہے وہ دھوکے کے سوا کچھ نہیں ( ١٣ )

By Noor ul Amin

جبکہ منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ تھایہ کہہ رہے تھے کہ ، اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے جو وعدہ کیا تھاوہ بس دھوکاہی تھا

By Kanzul Eman

اور جب کہنے لگے منافق اور جن کے دلوں میں روگ تھا ( ف۳۳ ) ہمیں اللہ و رسول نے وعدہ نہ دیا تھا مگر فریب کا ( ف۳٤ )

By Tahir ul Qadri

اور جب منافق لوگ اور وہ لوگ جن کے دلوں میں ( کمزورئ عقیدہ اور شک و شبہ کی ) بیماری تھی ، یہ کہنے لگے کہ ہم سے اللہ اور اس کے رسول نے صرف دھوکہ اور فریب کے لئے ( فتح کا ) وعدہ کیا تھا