Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जो लोग ईमान वाले पुरुषों और ईमान वाली स्त्रियों को, बिना इस के कि उन्होंने कुछ किया हो (आरोप लगाकर), दुख पहुँचाते हैं, उन्होंने तो बड़े मिथ्यारोपण और प्रत्यक्ष गुनाह का बोझ अपने ऊपर उठा लिया

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور جو لوگ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو اذیت دیتے ہیں اس کے بغیرہی کہ انہوں نے کوئی گناہ کمایا ہوتوبلاشبہ انہوں نے ایک بڑے بہتان اور کھلم کھلا گناہ کابوجھ اُٹھایا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ مؤمنین اور مؤمنات کو ان چیزوں کے باب میں ایذا دیتے ہیں جن کا انہوں نے ارتکاب نہیں کیا ، انہوں نے اپنے سر صریح بہتان اور گناہ کا بار لیا ۔

By Hussain Najfi

اور جو لوگ مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں کو اذیت پہنچاتے ہیں بغیر اس کے کہ انہوں نے کوئی ( جرم ) کیا ہو ۔ بے شک وہ ایک بڑے بہتان اور کھلے ہوئے گناہ کا بوجھ اٹھاتے ہیں ۔

By Moudoodi

اور جو لوگ مومن مردوں اور عورتوں کو بے قصور اذیت دیتے ہیں انہوں نے ایک بڑے بہتان109 اور صریح گناہ کا وبال اپنے سر لے لیا ہے ۔ ع7

By Mufti Naeem

اور جو لوگ ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو ایسے کام ( کی تہمت ) سے تکلیف دیں کہ جسے انہوں نے نہیں کیا تو تحقیق ان لوگوں نے بہتان اور کھلے گناہ کا بوجھ اُٹھایا

By Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو ان کے کسی جرم کے بغیر تکلیف پہنچاتے ہیں ، انہوں نے بہتان طرازی اور کھلے گناہ کا بوجھ اپنے اوپر لاد لیا ہے ۔

By Noor ul Amin

اورجو لوگ مومن مرد اور عورتوں کو ان کے کسی قصور کے بغیردُکھ پہنچاتے ہیں توانہوں نے جھوٹاالزام اور کھلے گناہ کا بوجھ اٹھایا

By Kanzul Eman

اور جو ایمان والے مردوں اور عورتوں کو بےکئے ستاتے ہیں انہوں نے بہتان اور کھلا گناہ اپنے سر لیا ( ف۱٤۹ )

By Tahir ul Qadri

اور جو لوگ مومِن مَردوں اور مومِن عورتوں کو اذیتّ دیتے ہیں بغیر اِس کے کہ انہوں نے کچھ ( خطا ) کی ہو تو بیشک انہوں نے بہتان اور کھلے گناہ کا بوجھ ( اپنے سَر ) لے لیا