जिन लोगों ने इनकार किया वे कहते हैं, "हम इस क़ुरआन को कदापि न मानेंगे और न उसको जो इस के आगे है।" और यदि तुम देख पाते जब ज़ालिम अपने रब के सामने खड़े कर दिए जाएँगे। वे आपस में एक-दूसरे पर इल्ज़ाम डाल रहे होंगे। जो लोग कमज़ोर समझे गए वे उन लोगों से जो बड़े बनते थे कहेंगे, "यदि तुम न होते तो हम अवश्य ही ईमान वाले होते।"
ورجن لوگوں نے کفر کیا انہوں نے کہاکہ ہم اس قرآن پر ہرگزایمان نہیں لائیں گے اورنہ ہی اُس پر جواس سے پہلے ہے، اورکاش! آپ دیکھیں جب ظالموں کو ان کے رب کے پاس کھڑاکیا گیا ہوگاان میں سے ایک دوسرے کی بات کورد کررہاہو گا جو لوگ کمزورسمجھے گئے وہ ان لوگوں سے کہیں گے جوبڑے بنےتھے : اگر تم نہ ہوتے تو ہم ضرور ایمان والے ہوتے۔
اور جن لوگوں نے کفر کیا ، وہ کہتے ہیں: نہ تو ہم اس قرآں پر ایمان لانے کے اور نہ اس چیز ہی پر جس کی وہ آگے کو خبر دے رہا ہے اور اگر تم اس وقت کو دیکھ پاتے ، جبکہ یہ ظالم اپنے رب کے حضور کھڑے کیے جائیں گے! ان کے آپس میں توتکار ہورہی ہوگی – جو لوگ دبا کے رکھے گئے ، وہ ان لوگوں سے جنہوں نے تکبر کیا ، کہیں گے کہ اگر تم لوگ نہ ہوتے تو ہم ضرور ایمان لانے والوں میں سے ہوتے ۔
اور کافر کہتے ہیں کہ ہم نہ اس قرآن پر ایمان لائیں گے اور نہ اس سے پہلے نازل شدہ کتابوں پر ( یا نہ اس پر جو اس کے آگے ہے یعنی قیامت اور اس کے عذاب پر ) ۔ ( اے پیغمبر ( ص ) ) کاش تم دیکھتے جب ظالم لوگ اپنے پروردگار کے حضور ( سوال و جواب کیلئے ) کھڑے کئے جائیں گے ( اور ) ایک دوسرے کی بات رد کر رہا ہوگا چنانچہ وہ لوگ جو دنیا میں کمزور سمجھے جاتے تھے وہ ان سے کہیں گے جو بڑے بنے ہوئے تھے کہ اگر تم نہ ہوتے تو ہم ضرور ایمان لے آئے ہوتے ۔
یہ کافر کہتے ہیں کہ ہم ہرگز اس قرآن کو نہ مانیں گے اور نہ اس سے پہلے آئی ہوئی کسی کتاب کو تسلیم کریں گے 50 ۔ کاش تم دیکھو ان کا حال اس وقت جب یہ ظالم اپنے رب کے حضور کھڑے ہوں گے ۔ اس وقت یہ ایک دوسرے پر الزام دھریں گے ۔ جو لوگ دنیا میں دبا کر رکھے گئے تھے وہ بڑے بننے والوں سے کہیں گے کہ اگر تم نہ ہوتے تو ہم مومن ہوتے 51 ۔ ‘
اور کافر لوگوں نے کہا کہ ہم تو ہرگز اس قرآن پر ایمان نہیں لائیں گے اور نہ ان ( کتابوں اور صحیفوں ) پر جو اس سے پہلے ( نازل کی گئی ) ہیں اور اگر ( اے محبوب ﷺ ) اگر آپ ( اس وقت کا منظر ) دیکھیں جب ظالموں کو ان کے رب کے پاس کھڑا کیا جائے گا ، ان میں سے بعض ، بعض پر بات کو لوٹائیں گے ، جن لوگوں کو کمزور سمجھا جاتا تھا وہ بڑے سمجھے جانے والوں سے کہیں گے اگر تم لوگ نہ ہوتے تو البتہ ہم ایمان ( لانے ) والوں میں ہوتے
اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے وہ کہتے ہیں کہ : ہم نہ تو اس قرآن پر کبھی ایمان لائیں گے اور نہ ان ( آسمانی کتابوں ) پر جو اس سے پہلے ہوئی ہیں ۔ اور اگر تم اس وقت کا منظر دیکھو جب یہ ظالم لوگ اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے کییے جائیں گے تو یہ ایک دوسرے پر بات ڈال رہے ہوں گے ۔ جن لوگوں کو ( دنیا میں ) کمزور سمجھا گیا تھا وہ ان سے کہیں گے جو بڑے بنے ہوئے تھے کہ : اگر تم نہ ہوتے تو ہم ضرور مومن بن جاتے ۔
اور کافر کہتے ہیں کہ ہم نہ تواس قرآن پر ایمان لائیں گے اور نہ اس کتاب پر جوپہلے موجود ہے اور اے کاش آپ ان ظالموں کو دیکھتے جب وہ اپنے رب کے حضورکھڑے ہوں گے اور ایک دوسرے کو قصوروارٹھہرائیں گےجو لوگ ( دنیا میں ) کمزور سمجھے جاتے تھے وہ بڑا بننے والوں سے کہیں گے کہ ’’اگرتم نہ ہوتے توہم مومن ہوتے‘‘
اور کافر بولے ہم ہرگز نہ ایمان لائیں گے اس قرآن پر اور نہ ان کتابوں پر جو اس سے آگے تھیں ( ف۸٤ ) اور کسی طرح تو دیکھے جب ظالم اپنے رب کے پاس کھڑے کیے جائیں گے ، ان میں ایک دوسرے پر بات ڈالے گا وہ جو دبے تھے ( ف۸۵ ) ان سے کہیں گے جو اونچے کھینچتے ( بڑے بنے ہوئے ) تھے ( ف۸٦ ) اگر تم نہ ہوتے ( ف۸۷ ) تو ہم ضرور ایمان لے آتے ،
اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ ہم اس قرآن پر ہرگز ایمان نہیں لائیں گے اور نہ اس ( وحی ) پر جو اس سے پہلے اتر چکی ، اور اگر آپ دیکھیں جب ظالم لوگ اپنے رب کے حضور کھڑے کئے جائیں گے ( تو کیا منظر ہوگا ) کہ ان میں سے ہر ایک ( اپنی ) بات پھیر کر دوسرے پر ڈال رہا ہوگا ، کمزور لوگ متکبّروں سے کہیں گے: اگر تم نہ ہوتے تو ہم ضرور ایمان لے آتے