Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ऐ लोगों! निश्चय ही अल्लाह का वादा सच्चा है। अतः सांसारिक जीवन तुम्हें धोखे में न डाले और न वह धोखेबाज़ अल्लाह के विषय में तुम्हें धोखा दे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے لوگو! یقیناًاﷲ تعالیٰ کاوعدہ سچاہے تودنیاکی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈالے اورنہ ہی وہ بڑا دھوکے بازاﷲ تعالیٰ کے متعلق تمہیں دھوکے میں ڈالے۔

By Amin Ahsan Islahi

اے لوگو! اللہ کا وعدہ شدنی ہے تو تم کو یہ دنیا کی زندگی دھوکے میں نہ ڈالے اور نہ اللہ کے باب میں تم کو فریبکار شیطان فریب میں رکھے ۔

By Hussain Najfi

اے لوگو! اللہ کا وعدہ یقیناً سچا ہے ( خیال رکھنا ) زندگانیٔ دنیا کہیں تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے اور نہ ہی بڑا دھوکہ باز ( شیطان ) تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکہ دے ۔

By Moudoodi

لوگو ، اللہ کا وعدہ یقینا برحق 10 ہے ، لہذا دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ 11 ڈالے اور نہ وہ بڑا دھوکے باز تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکہ دینے 12 پائے ۔

By Mufti Naeem

اے لوگو! بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) کا وعدہ سچ ہے پس تم لوگوں کو دنیا کی زندگی ہرگز دھوکے میں نہ ڈالے اور تم لوگوں کو ہرگز اللہ ( تعالیٰ ) کے معاملے میں بڑا دھوکے باز ( شیطان ) دھوکے میں نہ ڈالے ( رکھے )

By Mufti Taqi Usmani

اے لوگو ! یقین جانو کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے ، لہذا تمہیں یہ دنیوی زندگی ہرگز دھوکے میں نہ ڈالے ، اور نہ اللہ کے معاملے میں تمہیں وہ ( شیطان ) دھوکے میں ڈالنے پائے جو بڑا دھوکے باز ہے ۔

By Noor ul Amin

لوگو!اللہ کاوعدہ س چاہےلہٰذاتمہیں دنیاکی زندگی دھوکہ میں نہ ڈال دے اور نہ اللہ کے بارے میں دھوکہ باز ( شیطان ) تمہیں دھوکہ دینے پائے

By Kanzul Eman

اے لوگو! بیشک اللہ کا وعدہ سچ ہے ( ف۱۱ ) تو ہرگز تمہیں دھوکا نہ دے دنیا کی زندگی ، ( ف۱۲ ) اور ہرگز تمہیں اللہ کے حکم پر فریب نہ دے وہ بڑا فریبی ( ف۱۳ )

By Tahir ul Qadri

اے لوگو! بیشک اﷲ کا وعدہ سچا ہے سو دنیا کی زندگی تمہیں ہرگز فریب نہ دے دے ، اور نہ وہ دغا باز شیطان تمہیں اﷲ ( کے نام ) سے دھوکہ دے