Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वे बोले, "तुम तो बस हमारे ही जैसे मनुष्य हो। रहमान ने तो कोई भी चीज़ अवतरित नहीं की है। तुम केवल झूठ बोलते हो।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

انہوں نے کہا تم ہمارے ہی جیسے انسان ہواور رحمٰن نے کوئی چیزنازل نہیں کی ،تم محض جھوٹ بولتے ہو۔

By Amin Ahsan Islahi

لوگوں نے جواب دیا کہ تم تو بس ہمارے ہی جیسے بشر ہو! اور خدائے رحمٰن نے کوئی چیز بھی نازل نہیں کی ہے ، تم لوگ بالکل جھوٹ دعویٰ کرتے ہو ۔

By Hussain Najfi

ان لوگوں نے کہا تم بس ہمارے ہی جیسے انسان ہو اور خدائے رحمٰن نے ( تم پر ) کوئی چیز نازل نہیں کی ہے تم بالکل جھوٹ بول رہے ہو ۔

By Moudoodi

بستی والوں نے کہا تم کچھ نہیں ہو مگر ہم جیسے چند 11 انسان ، اور خدائے رحمان نے ہرگز کوئی چیز نازل نہیں کی12 ہے ، تم محض جھوٹ بولتے ہو ۔

By Mufti Naeem

انہوں نے کہا کہ تم تو بس ہمارے جیسے انسان ہی ہو اور ( اللہ ) رحمن نے کوئی چیز نازل نہیں کی تم تو بس جھوٹ ہی بول رہے ہو ۔

By Mufti Taqi Usmani

انہوں نے کہا : تمہاری حقیقت اس کے سوا کچھ بھی نہیں کہ تم ہم جیسے ہی آدمی ہو ۔ اور خدائے رحمن نے کوئی چیز نازل نہیں کی ہے ، اور تم سراسر جھوٹ بول رہے ہو ۔

By Noor ul Amin

وہ کہنے لگے:’’تم تو ہمارے ہی جیسے انسان ہواوراللہ نے توکچھ بھی نازل نہیں کیا ( بلکہ ) تم تومحض جھوٹ بولتے ہو

By Kanzul Eman

بولے تم تو نہیں مگر ہم جیسے آدمی اور رحمن نے کچھ نہیں اتارا تم نرے جھوٹے ہو ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( بستی والوں نے ) کہا: تم تو محض ہماری طرح بشر ہو اور خدائے رحمان نے کچھ بھی نازل نہیں کیا ، تم فقط جھوٹ بول رہے ہو