क्या मैंने तुम्हें ताकीद नहीं की थी, ऐ आदम के बेटो! कि शैतान की बन्दगी न करे। वास्तव में वह तुम्हारा खुला शत्रु है
اے آدم کی اولاد!کیامیں نے تمہیں تاکید نہیں کی تھی کہ شیطان کی عبادت نہ کرو یقیناوہ تمہارا کھلادشمن ہے۔
اور اے آدم کے بیٹو! کیا میں نے تمہیں یہ ہدایت نہیں کردی تھی کہ شیطان کی بندگی نہ کیجیو ، بیشک وہ تمہارا کھلا ہوا دشمن ہے؟
اے اولادِ آدم! کیا میں نے تمہیں حکم نہیں دیا تھا کہ شیطان کی پرستش نہ کرنا؟ کہ وہ تمہارا کھلا ہوا دشمن ہے ۔
آدم کے بچو ، کیا میں نے تم کو ہدایت نہ کی تھی کہ شیطان کی بندگی نہ کرو ، وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ،
اے آدم کی اولاد! کیا میں نے تم سے عہد نہ لیا تھا کہ شیطان کی عبادت ( پوجا ) نہ کرنا ، بلاشبہ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے
اے آدم کے بیٹو ! کیا میں نے تمہیں یہ تاکید نہیں کردی تھی کہ تم شیطان کی عبادت نہ کرنا ، وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ۔
اے بنی آدم! کیا میں نے تمہیں تاکیدنہیں کی تھی کہ شیطان کی عبادت نہ کرنا ، وہ تمہارا کھلا دشمن ہے
اے اولاد آدم کیا میں نے تم سے عہد نہ لیا تھا ( ف۷٦ ) کہ شیطان کو نہ پوجنا ( ف۷۷ ) بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ،
اے بنی آدم! کیا میں نے تم سے اس بات کا عہد نہیں لیا تھا کہ تم شیطان کی پرستش نہ کرنا ، بے شک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے