हम ने उन की गर्दनों में तौक़ डाल दिए हैं जो उन की ठोड़ियों से लगे हैं। अतः उन के सिर ऊपर को उचके हुए हैं
یقیناًہم نے اُن کی گردنوں میں کئی طوق ڈال دیے ہیں پس وہ ٹھوڑیوں تک ہیں ، سوان کے سراُٹھادیے گئے ہیں۔
ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال دیے ہیں جو ان کی ٹھوڑیوں تک ہیں ، پس ان کے سر اٹھے رہ گئے ۔
ہم نے ( ان کے پیہم کفر و عناد کی وجہ سے گویا ) ان کی گردنوں میں ( گمراہی اور شیطان کی غلامی کے ) طوق ڈال دیئے ہیں جو ان کی ٹھوڑیوں تک آگئے ہیں اس لئے وہ سر اوپر اٹھائے ہوئے ہیں ( لہٰذا وہ سر جھکا نہیں سکتے ) ۔
ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال دیے ہیں جن سے وہ ٹھوڑیوں تک جکڑے گئے ہیں ، اس لیے وہ سر اٹھائے کھڑے 6 ہیں ۔
بے شک ہم نے ان کی گردنوں پر طوق ڈال دیے ہیں پس وہ ( ان کی ) ٹھوڑیوں تک ( آئے ہوئے ) ہیں تو وہ لوگ گردن اُٹھائے کھڑے ( رہ گئے ) ہیں
ہم نے ان کے گلوں میں طوق ڈال رکھے ہیں ، جو ٹھوڑیوں تک پہنچے ہوئے ہیں ، اور اس وجہ سے ان کے سر اوپر کو اٹھے رہ گئے ہیں ۔ ( ٣ )
ہم نے ان کے گلوں میں طوق ڈال دئیے ہیںجو ان کی ٹھوڑیوں تک پہنچ گئے ہیں لہٰذاوہ سراٹھائے ہی رہتے ہیں
ہم نے ان کی گردنوں میں طوق کردیے ہیں کہ وہ ٹھوڑیوں تک ہیں تو یہ اوپر کو منہ اٹھائے رہ گئے ( ف۷ )
بیشک ہم نے اُن کی گردنوں میں طوق ڈال دیئے ہیں تو وہ اُن کی ٹھوڑیوں تک ہیں ، پس وہ سر اوپر اٹھائے ہوئے ہیں