Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यदि अल्लाह अपनी कोई सन्तान बनाना चाहता तो वह उस में से, जिन्हें पैदा कर रहा है, चुन लेता। महान और उच्च है वह! वह अल्लाह है अकेला, सब पर क़ाबू रखने वाला

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اگر اﷲ تعالیٰ کاارادہ ہوتاکہ وہ کسی کو بیٹا بنا لے تووہ ان میں سے جنہیں وہ پیداکرتاہے جس کو چاہتا ضرورمنتخب کرتا۔ وہ پاک ہے ،وہی اﷲ تعالیٰ جو اکیلا ہے، بہت غلبے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اگر اللہ اولاد ہی بنانے کا ارادہ کرتا تو وہ چھانٹ لیتا ان چیزوں میں سے جو وہ پیدا کرتا ہے جو چاہتا ۔ وہ پاک اور ارفع ہے ، وہ اللہ واحد ہے ، سب پر قابو رکھنے والا ۔

By Hussain Najfi

اگر اللہ چاہتا کہ ( کسی کو ) اپنا بیٹا بنائے تو اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا منتخب کر لیتا وہ اس سے پاک ہے وہی اللہ ہے جو یکتا ( اور سب پر ) غالب ہے ۔

By Moudoodi

اگر اللہ کسی کو بیٹا بنانا چاہتا تو اپنی مخلوق میں سے جسکو چاہتا برگزیدہ کر لیتا 8 ، پاک ہے وہ اس سے ( کہ کوئی اس کا بیٹا ہو ) ، وہ اللہ ہے اکیلا اور سب پر غالب9 ۔

By Mufti Naeem

اگر اللہ ( تعالیٰ ) اولاد بنانا چاہتے تو اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتے منتخب فرمالیتے ، وہ پاک ہے ( ان باتوں سے ) وہی اللہ ہے اکیلا سب سے زیادہ اقتدار ( واختیار ) والا

By Mufti Taqi Usmani

اگر اللہ یہ چاہتا کہ کسی کو اولاد بنائے تو وہ اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا منتخب کرلیتا ، ( لیکن ) وہ پاک ہے ( اس بات سے کہ اس کی کوئی اولاد ہو ) وہ تو اللہ ہے ، ایک ، اور زبردست اقتدار کا مالک ۔

By Noor ul Amin

اللہ اگرکسی کو بیٹابناناچاہتاتووہ اپنی مخلوق سے جسے چاہتاچن سکتاتھا مگروہ تو ایسی باتوں سے پاک ہے وہ اکیلا ہے ہر چیز پر غالب ہے

By Kanzul Eman

اللہ اپنے لیے بچہ بناتا تو اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا چن لیتا ( ف۹ ) پاکی ہے اسے ( ف۱۰ ) وہی ہے ایک اللہ ( ف۱۱ ) سب پر غالب ،

By Tahir ul Qadri

اگر اﷲ ارادہ فرماتا کہ ( اپنے لئے ) اولاد بنائے تو اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا منتخب فرما لیتا ، وہ پاک ہے ، وہی اﷲ ہے جو یکتا ہے سب پر غالب ہے