जो लोग यतीमों का माल नाहक़ तरीक़े पर खाते हैं वे लोग अपने पेट में आग भर रहे हैं, और वे बहुत जल्द भड़कती हुई आग में पहुँच जाएंगे।
بلاشبہ وہ لوگ جویتیموں کے مال ظلم سے کھاتے ہیں وہ اپنے پیٹوں میں آگ کے سوا کچھ نہیں کھاتے،اورجلد ہی وہ دہکتی آگ میں داخل ہوں گے۔
بیشک جو لوگ ظلم وناانصافی سے یتیموں کے مال ہڑپ کر رہے ہیں ، وہ تو بس اپنے پیٹوں میں آگ بھر رہے ہیں اور وہ دوزخ کی بھڑکتی آگ میں پڑیں گے ۔
بے شک جو لوگ ظلم کے ساتھ یتیموں کا مال کھاتے ہیں وہ اپنے پیٹوں میں آگ بھر رہے ہیں اور عنقریب بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہوں گے ( واصل جہنم ہوں گے ۔ )
جو لوگ ظلم کے ساتھ یتیموں کے مال کھاتے ہیں درحقیقت وہ اپنے پیٹ آگ سے بھرتے ہیں اور وہ ضرور جہنّم کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھونکے جائیں گے ۔ 14؏١
بیشک جو لوگ یتیموں کا مال ناحق کھا رہے ہیں پس وہ اپنے پیٹ آگ ہی سے بھر رہے ہیں اور عنقریب وہ دہکتی ہوئی آگ میں جھونکے جائیں گے ۔
یقین رکھو کہ جو لوگ یتیموں کا مال ناحق کھاتے ہیں ، وہ اپنے پیٹ میں آگ بھر رہے ہیں ، اور انہیں جلد ہی ایک دہکتی آگ میں داخل ہونا ہوگا ۔
جولوگ ظلم سے یتیموں کا مال ہڑپ کرجاتے ہیں وہ درحقیقت اپنے پیٹ میں آگ بھرتے ہیں عنقریب وہ جہنم میں داخل ہوں گے
وہ جو یتیموں کا مال ناحق کھاتے ہیں وہ تو اپنے پیٹ میں نری آگ بھرتے ہیں ( ف۲٤ ) اور کوئی دم جاتا ہے کہ بھڑتے دھڑے ( آتش کدے ) میں جائیں گے ،
بیشک جو لوگ یتیموں کے مال ناحق طریقے سے کھاتے ہیں وہ اپنے پیٹوں میں نری آگ بھرتے ہیں ، اور وہ جلد ہی دہکتی ہوئی آگ میں جا گریں گے