Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और ऐसे लोगों को डरना चाहिए अगर वे अपने पीछे कमज़ोर बच्चे छोड़ जाते तो उन्हें उनकी बहुत फ़िक्र रहती, पस उनको चाहिए कि अल्लाह से डरें और पक्की बात कहें।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورلازم ہے کہ ڈریں وہ لوگ جواگر اپنے پیچھے کمزور اولادچھوڑجاتے اوران کے بارے میں وہ ڈرتے،چنانچہ ان پر لازم ہے کہ وہ اﷲ تعالیٰ سے ڈرجائیں اور لازم ہے کہ سیدھی بات ہی کہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

ان لوگوں کو ڈرنا چاہئے ، جو اپنے پیچھے اگر ناتواں بچے چھوڑتے تو ان کے معاملے میں بہت اندیشہ ناک ہوتے ۔ پس انہیں چاہئے کہ اللہ سے ڈریں اور سیدھی بات زبان سے نکالیں ۔

By Hussain Najfi

اور ترکہ تقسیم کرنے والوں کو ڈرنا چاہیے کہ اگر وہ خود اپنے پیچھے بے بس و کمزور بچے چھوڑ جاتے ۔ تو انہیں ان کی کس قدر فکر ہوتی ۔ لہٰذا وہ دوسروں کے یتیموں کے بارے میں اللہ سے ڈریں اور بالکل درست اور سیدھی بات کریں

By Moudoodi

لوگوں کو اس بات کا خیال کر کے ڈرنا چاہیے کہ اگر وہ خود اپنے پیچھے بے بس اولاد چھوڑتے تو مرتے وقت انہیں اپنے بچّوں کے حق میں کیسے کچھ اندیشے لاحق ہوتے ۔ پس چاہیے کہ وہ خدا کا خوف کریں اور راستی کی بات کریں ۔

By Mufti Naeem

اور چاہیے کہ ایسے لوگ ڈریں کہ اگر وہ اپنے پیچھے کمزور اولاد چھوڑ جاتے تو انہیں انکی کیسی فکر ہوئی؟ پس چاہیے کہ اﷲ سے ڈریں اور صحیح بات کریں

By Mufti Taqi Usmani

اور وہ لوگ ( یتیموں کے مال میں خرد برد کرنے سے ) ڈریں جو اگر اپنے پیچھے کمزور بچے چھوڑ کر جائیں تو ان کی طرف سے فکر مند رہیں گے ۔ ( ٩ ) لہذا وہ اللہ سے ڈریں اور سیدھی سیدھی بات کہا کریں ۔

By Noor ul Amin

اور ان لوگوں کو اس بات سے ڈرنا چاہیے کہ ا گروہ خود اپنے پیچھے ( انہی یتیموں کی طرح ) چھوٹی چھوٹی اولادیں چھوڑ جائیں اور انہیں ان کے متعلق کتناخوف ہوتا ہے لہٰذاانہیں اللہ سے ڈرتے رہنا چاہیےاورجو بات کریں صاف اور سیدھی کریں

By Kanzul Eman

اور ڈریں ( ف۲۱ ) وہ لوگ اگر اپنے بعد ناتواں اولاد چھوڑتے تو ان کا کیسا انہیں خطرہ ہوتا تو چاہئے کہ اللہ سے ڈریں ( ف۲۲ ) اور سیدھی بات کریں ( ف۲۳ )

By Tahir ul Qadri

اور ( یتیموں سے معاملہ کرنے والے ) لوگوں کو ڈرنا چاہئے کہ اگر وہ اپنے پیچھے ناتواں بچے چھوڑ جاتے تو ( مرتے وقت ) ان بچوں کے حال پر ( کتنے ) خوفزدہ ( اور فکر مند ) ہوتے ، سو انہیں ( یتیموں کے بارے میں ) اللہ سے ڈرتے رہنا چاہئے اور ( ان سے ) سیدھی بات کہنی چاہئے