Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जो कोई अल्लाह की राह में वतन छोड़ेगा वह ज़मीन में बड़े ठिकाने और बड़ी वुसअत पाएगा, और जो शख़्स अपने घर से अल्लाह और उसके रसूल की तरफ़ हिजरत करके निकले फिर उसको मौत आजाए तो उसका अज्र अल्लाह के यहाँ मुक़र्रर हो चुका है, और अल्लाह बख़्शने वाला, रहम करने वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور جوکوئی اﷲ تعالیٰ کی راہ میں ہجرت کرے گا،وہ زمین میں پناہ کی بہت جگہ اوربڑی کشادگی پائے گااورجواپنے گھرسے اﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول کی طرف ہجرت کرتے ہوئے نکلا،پھراسے موت پالے تو یقیناًاس کااجر اﷲ تعالیٰ پر ثابت ہوگیا اور اﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے ہی بڑا بخشنے والا،نہایت رحم والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جو اللہ کی راہ میں ہجرت کرے گا ، وہ زمین میں بڑے ٹھکانے اور بڑی وسعت پائے گا اور جو اپنے گھر سے اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کرکے نکلے گا ، پھر اس کو موت آجائے تو اس کا اجر اللہ کے ذمے لازم ہوگیا ۔ اور اللہ بخشنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور جو کوئی راہِ خدا میں ہجرت کرے گا ۔ وہ زمین میں بہت ہجرت گاہ ، جائے پناہ اور بڑی کشائش پائے گا ۔ اور جو شخص اپنے گھر سے خدا اور رسول ( ص ) کی طرف ہجرت کے ارادہ سے نکلے پھر اسے موت آجائے ، تو اس کا اجر و ثواب اللہ کے ذمہ ہوگیا ۔ اور اللہ بڑا بخشنے والا ، رحم کرنے والا ہے ۔

By Moudoodi

اور جو کوئی اللہ کی راہ میں ہجرت کرے گا وہ زمین میں پناہ لینے کے لیے بہت جگہ اور بسر اوقات کے لیے بڑی گنجائش پائے گا ، اور جو اپنے گھر سے اللہ اور رسول کی طرف ہجرت کے لیے نکلے ، پھر راستہ ہی میں اسے موت آجائے اس کا اجر اللہ کے ذمّے واجب ہوگیا ، اللہ بہت بخشش فرمانے والا اور رحیم ہے ۔ 131 ؏١٤

By Mufti Naeem

اور جو کوئی اﷲ تعالیٰ کے راستے میں ہجرت کرے گا وہ زمین میں جانے کی بہت جگہ اور وسعت پائے گا اور جو کوئی اپنے گھر سے اﷲ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کرتے ہو نکلے اور اسے موت آجائے تو یقیناً اﷲ تعالیٰ کے ذمے اس کا اجر ثابت ہوگیا اور اﷲ تعالیٰ بخشنے والے مہربان ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جو شخص اللہ کے راستے میں ہجرت کرے گا وہ زمین میں بہت جگہ اور بڑی گنجائش پائے گا ۔ اور جو شخص اپنے گھر سے اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کرنے کے لیے نکلے ، پھر اسے موت آپکڑے تب بھی اس کا ثواب اللہ کے پاس طے ہوچکا ، اور اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

By Noor ul Amin

اورجو شخص اللہ کی راہ میں ہجرت کرے گا وہ زمین میں بہت جگہ اور بڑی گنجائش پائے گااورجو شخص اللہ اور اس کے رسول کی طرف اپنے گھر سے ہجرت کرتے ہوئے نکلے پھر ( راہ ہی میں ) اسے موت آجائے تواللہ کے ہاں اس کا اجرثابت ہوچکااوراللہ بہت بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے

By Kanzul Eman

اور جو اللہ کی راہ میں گھر بار چھوڑ کر نکلے گا وہ زمین میں بہت جگہ اور گنجائش پائے گا ، اور جو اپنے گھر سے نکلا ( ف۲۷۱ ) اللہ و رسول کی طرف ہجرت کرتا پھر اسے موت نے آلیا تو اس کا ثواب اللہ کے ذمہ پر ہوگیا ( ف۲۷۲ ) اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے

By Tahir ul Qadri

اور جو کوئی اللہ کی راہ میں گھر بار چھوڑ کرنکلے وہ زمین میں ( ہجرت کے لئے ) بہت سی جگہیں اور ( معاش کے لئے ) کشائش پائے گا ، اور جو شخص بھی اپنے گھر سے اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی طرف ہجرت کرتے ہوئے نکلے پھر اسے ( راستے میں ہی ) موت آپکڑے تو اس کا اجر اللہ کے ذمے ثابت ہو گیا ، اور اللہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے