और अल्लाह का है जो कुछ आसमानों में है और जो कुछ ज़मीन में है, और हमने हुक्म दिया है उन लोगों को जिन्हें तुमसे पहले किताब दी गई और तुमको भी कि अल्लाह से डरो, और अगर तुम न मानो तब भी अल्लाह ही का है जो कुछ आसमानों में है और जो कुछ ज़मीन में है, और अल्लाह बेनियाज़ है, सब ख़ूबियों वाला है।
اور اﷲ تعالیٰ ہی کا ہے جوبھی آسمانوں میں ہے اورجوبھی زمین میں ہے اوربلاشبہ تم سے پہلے جو لوگ کتاب دئیے گئے تھے یقیناانہیں بھی اور تمہیں بھی ہم نے وصیت کی ہے کہ تم اﷲ تعالیٰ سے ڈرکررہواور اگر تم کفرکروگے تویقیناجوکچھ آسمانوں میں ہے اورجو کچھ زمین میں ہے سب اﷲ تعالیٰ ہی کاہے اوراﷲ تعالیٰ ہمیشہ ہی سے ہرطرح بے پرواہ،ہرتعریف کاحق دارہے۔
اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور تم سے پہلے جن کو کتاب دی گئی ، ہم نے انہیں بھی ہدایت کی اور تم کو بھی ، کہ اللہ سے ڈرتے رہو اور اگر تم کفر کرو گے تو یاد رکھو کہ اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ بے نیاز ، ستودہ صفات ہے ۔
اور جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے اور ہم نے ان لوگوں کو بھی جن کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی اور تمہیں بھی ہدایت کی ہے کہ تقویٰ و پرہیزگاری اختیار کرو ۔ وہ تو آسمانوں اور زمین کی سب چیزوں کا مالک ہے ۔ اللہ بڑا بے نیاز ہے حمد و ثناء کا حقدار ہے ۔
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ ہی کا ہے ۔ تم سے پہلے جن کو ہم نے کتاب دی تھی انہیں بھی یہی ہدایت کی تھی اور اب تم کو بھی یہی ہدایت کرتے ہیں کہ خدا سے ڈرتے ہوئے کام کرو ۔ لیکن اگر تم نہیں مانتے تو نہ مانو ، آسمانوں اور زمین کو ساری چیزوں کا مالک اللہ ہی ہے اور وہ بے نیاز ہے ، ہر تعریف کا مستحق ۔
اور اللہ تعالیٰ ہی کیلئے ہے جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے ۔ اور بیشک ہم نے ان لوگوں کو جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی اور تمہیں بھی حخم دیا کہ اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور اگر تم کفر کرو گے تو بیشک جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میںہے اللہ تعالیٰ ہی کیلئے ہے اور اللہ تعالیٰ بے نیاز اور ہر تعریف کے لائق ہیں ۔
اور آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے ۔ ہم نے تم سے پہلے اہل کتاب کو بھی اور تمہیں بھی یہی تاکید کی ہے کہ اللہ سے ڈرو اور اگر تم کفر اپناؤ گے تو ( اللہ کا کیا نقصان ہے ؟ کیونکہ ) آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے ، اور اللہ ہر ایک سے بے نیاز اور بذات خود لائق تعریف ہے ۔
جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے تم سے پہلے اہل کتاب کو ہم نے تاکیدی حکم دیاتھا اور تمہارے لئے بھی یہ حکم ہے کہ اللہ سے ڈرتے رہوا ور اگر تم کفر کرو گے تو ( سمجھ لوکہ ) جوکچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے اور وہ بڑا بے نیاز اور حمد کے لائق ہے
اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ، اور بیشک تاکید فرمادی ہے ہم نے ان سے جو تم سے پہلے کتاب دیئے گئے اور تم کو کہ اللہ سے ڈرتے رہو ( ف۳۳۸ ) اور اگر کفر کرو تو بیشک اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ( ف۳۳۹ ) اور اللہ بےنیاز ہے ( ف۳٤۰ ) سب خوبیوں سراہا ،
اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں اورجو کچھ زمین میں ہے ۔ اور بیشک ہم نے ان لوگوں کو ( بھی ) جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی حکم دیا ہے اور تمہیں ( بھی ) کہ اللہ سے ڈرتے رہا کرو ۔ اور اگر تم نافرمانی کرو گے تو بیشک ( سب کچھ ) اللہ ہی کا ہے جو آسمانوں میں اورجو زمین میں ہے اوراللہ بے نیاز ، ستودہ صفات ہے