Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ऐ ईमान वालो! इंसाफ़ पर ख़ूब क़ायम रहने वाले और अल्लाह के लिए गवाही देने वाले बनो चाहे वे ख़ुद तुम्हारे या तुम्हारे माँ-बाप या रिश्तेदारों के ख़िलाफ़ ही हो, अगर कोई मालदार है या मुहताज है तो अल्लाह तुमसे ज़्यादा उन दोनों का ख़ैर-ख़्वाह है, पस तुम ख़्वाहिश की पैरवी न करो कि हक़ से हट जाओ, और अगर तुम बातें बनाओगे या मुँह फेर लोगे तो जो कुछ तुम कर रहे हो अल्लाह उस से बाख़बर है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے لوگوجوایمان لائے ہو!انصاف پرپوری طرح قائم رہنے والے اوراﷲ تعالیٰ کے لئے گواہی دینے والے بنو،اگرچہ تمہاری ا پنی جانوں کے یاوالدین کے اور رشتے داروں کے خلاف ہو،اگرکوئی مال دارہے یافقیر،تواﷲ تعالیٰ ان دونوں سے زیادہ حق دارہے،چنانچہ خواہشِ نفس کی اتباع نہ کروکہ تم عدل کرواوراگرتم زبان کوپیچ دویاپہلوتہی کرو تویقیناًاﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے جوتم عمل کرتے ہواس سے پوری طرح باخبرہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! حق پر جمے رہو ، اللہ کیلئے اس کی شہادت دیتے ہوئے ۔ اگرچہ یہ شہادت خود تمہاری اپنی ذات ، تمہارے والدین اور تمہارے قرابت مندوں کے خلاف ہی پڑے ۔ کوئی امیر ہو یا غریب ، اللہ ہی دونوں کا سب سے زیادہ حقدار ہے تو تم خواہش کی پیروی نہ کرو کہ حق سے ہٹ جاؤ ۔ اگر کج کرو گے یا اعراض کرو گے تو یاد رکھو کہ اللہ ، جو کچھ تم کر رہے ہو ، اس سے اچھی طرح باخبر ہے ۔

By Hussain Najfi

اے ایمان والو! مضبوطی کے ساتھ انصاف کے علمبردار ہو جاؤ ۔ اور محض اللہ کے لئے گواہی دینے والے بنو ۔ خواہ تمہیں اپنے یا والدین کے اور اپنے قریبی رشتہ داروں کے خلاف ہی گواہی دینا پڑے ۔ وہ ( جس کے خلاف گواہی دی جا رہی ہے ) چاہے امیر ہو چاہے فقیر ہو بہرحال اللہ ان دونوں کا تم سے زیادہ خیرخواہ ہے پس اس طرح خواہش نفس کی پیروی نہ کرو کہ حق سے ہٹ جاؤ ۔ اور اگر تم نے ہیرپھیر کیا یا ( حق سے ) منہ موڑا تو بے شک جو کہ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے ۔

By Moudoodi

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، انصاف کے علمبردار 164 اور خدا واسطے کے گواہ بنو 165 اگرچہ تمہارے انصاف اور تمہاری گواہی کی زد خود تمہاری اپنی ذات پر یا تمہارے والدین اور رشتہ داروں پر ہی کیوں نہ پڑتی ہو ۔ فریقِ معاملہ خواہ مالدار ہو یا غریب ، اللہ تم سے زیادہ ان کا خیر خواہ ہے ۔ لہٰذا اپنی خواہش نفس کی پیروی میں عدل سے باز نہ رہو ۔ اور اگر تم نے لگی لپٹی بات کہی یا سچائی سے پہلو بچایا تو جان رکھو کہ جو کچھ تم کرتے ہو اللہ کو اس کی خبر ہے ۔

By Mufti Naeem

اے ایمان والو! انصاف پر قائم رہنے والے اور اللہ تعالیٰ کیلئے گواہی دینے والے بن جائو چاہے ( وہ گواہی ) تمہارے اپنے یا والدین کے اور رشتے داروں کے خلاف ( ہی ) ہو ۔ اگر ( جس کے خلاف گواہی دی جا رہی ہے ) وہ امیر ہو یا غریب اللہ تعالیٰ کو ان دونوں سے ( تم سے زیادہ ) تعلق ہے ۔ پس انصاف کرنے میں خواہش نفس کا اتباع نہ کرو ۔ اور اگر تم نے ( حق بات کرنے میں ) ہیر پھیر کی یا منہ موڑا تو جو کچھ تم کرتے ہو اللہ تعالیٰ اسے جانتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! انصاف قائم کرنے والے بنو ، اللہ کی خاطر گواہی دینے والے ، چاہے وہ گواہی تمہارے اپنے خلاف پڑتی ہو ، یا والدین اور قریبی رشتہ داروں کے خلاف ۔ وہ شخص ( جس کے خلاف گواہی دینے کا حکم دیا جا رہا ہے ) چاہے امیر ہو یا غریب ، اللہ دونوں قسم کے لوگوں کا ( تم سے ) زیادہ خیر خواہ ہے ، لہذا ایسی نفسانی خواہش کے پیچھے نہ چلنا جو تمہیں انصاف کرنے سے روکتی ہو ۔ اور اگر تم توڑ مروڑ کرو گے ( یعنی غلط گواہی دو گے ) یا ( سچی گواہی دینے سے ) پہلو بچاؤ گے تو ( یاد رکھنا کہ ) اللہ تمہارے کاموں سے پوری طرح باخبر ہے ۔

By Noor ul Amin

اے ایمان والو!اللہ کی خاطرانصاف پر قائم رہتے ہوئے گواہی دیا کرو خواہ وہ گواہی تمہارے اپنے یاتمہارے والدین یاقریبی عزیزوں کے خلاف ہی ہو اگرکوئی فریق امیرہے یا فقیر بہرصورت اللہ ہی ان دونوں کاتم سے زیادہ خیر خواہ ہے لہٰذا اپنی خواہش نفس کے پیچھے عدل کو چھوڑو نہیں اوراگرگول مول بات کرویا سچائی سے کترائو ( توجان لوکہ ) جوتم کرتے ہواللہ اس باخبرہے

By Kanzul Eman

اے ایمان والو! انصاف پر خوب قائم ہوجاؤ اللہ کے لئے گواہی دیتے چاہے اس میں تمہارا اپنا نقصان ہو یا ماں باپ کا یا رشتہ داروں کا جس پر گواہی دو وہ غنی ہو یا فقیر ہو ( ف۳٤۳ ) بہرحال اللہ کو اس کا سب سے زیادہ اختیار ہے تو خواہش کے پیچھے نہ جاؤ کہ حق سے الگ پڑو اگر تم ہیر پھیر کرو ( ف۳٤٤ ) یا منہ پھیرو ( ف۳٤۵ ) تو اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے ( ف۳٤٦ )

By Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! تم انصاف پر مضبوطی کے ساتھ قائم رہنے والے ( محض ) اللہ کے لئے گواہی دینے والے ہو جاؤ خواہ ( گواہی ) خود تمہارے اپنے یا ( تمہارے ) والدین یا ( تمہارے ) رشتہ داروں کے ہی خلاف ہو ، اگرچہ ( جس کے خلاف گواہی ہو ) مال دار ہے یا محتاج ، اللہ ان دونوں کا ( تم سے ) زیادہ خیر خواہ ہے ۔ سو تم خواہشِ نفس کی پیروی نہ کیا کرو کہ عدل سے ہٹ جاؤ ( گے ) ، اور اگر تم ( گواہی میں ) پیچ دار بات کرو گے یا ( حق سے ) پہلو تہی کرو گے تو بیشک اللہ ان سب کاموں سے جو تم کر رہے ہو خبردار ہے