Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जो लोग अल्लाह और उसके रसूलों का इनकार कर रहे हैं वे चाहते हैं कि अल्लाह और उसके रसूलों के दरमियान तफ़रीक़ करें और कहते हैं कि हम किसी को मानेंगे और किसी को न मानेंगे, और वे चाहते हैं कि उसके बीच में एक राह निकालें।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقیناجولوگ اﷲ تعالیٰ اوراس کے رسولوں کے ساتھ کفر کرتے ہیں اوروہ ارادہ رکھتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ اوراس کے رسولوں کے درمیان فرق کریں اوروہ کہتے ہیں کہ ہم کسی پرایمان لاتے ہیں اورکسی کاکفرکرتے ہیں اور وہ ارادہ رکھتے ہیں کہ اس کے درمیان ہی میں کوئی راستہ بنالیں۔

By Amin Ahsan Islahi

جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں کا کفر کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسولوں کے درمیان تفریق کریں اور کہتے ہیں کہ ہم بعض پر ایمان لاتے ہیں اور بعض کا انکار کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کے درمیان کوئی راہ نکالیں ۔

By Hussain Najfi

بے شک جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں کا انکار کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے پیغمبروں کے درمیان تفریق کریں اور کہتے ہیں کہ ہم بعض پر ایمان لاتے ہیں اور بعض کا انکار کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ( ایمان و کفر کے ) درمیان کوئی راستہ نکالیں ۔

By Moudoodi

جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں سے کفر کرتے ہیں ، اور چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسولوں کے درمیان تفریق کریں ، اور کہتے ہیں کہ ہم کسی کو مانیں گے اور کسی کو نہ مانیں گے ، اور کفر و ایمان کے بیچ میں ایک راہ نکالنے کا ارادہ رکھتے ہیں ،

By Mufti Naeem

بیشک جو لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں کا انکار کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں کے درمیان فرق رکھنا چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم بعض ( رسولوں ) پر ایمان لائے اور بعض کے ہم منکر ہیں اور ( وہ ) چاہتے ہیں ان کے درمیان ( کوئی اور ) راستہ نکالیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں کا انکار کرتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسولوں کے درمیان فرق کرنا چاہتے اور کہتے ہیں کہ کچھ ( رسولوں ) پر تو ہم ایمان لاتے ہیں اور کچھ کا انکار کرتے ہیں ، اور ( اس طرح ) وہ چاہتے ہیں کہ ( کفر اور ایمان کے درمیان ) ایک بیچ کی راہ نکال لیں ۔

By Noor ul Amin

جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں کا انکا رکرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اللہ اوراس کے رسولوں کے درمیان تفریق کریں اور کہتے ہیں کہ ہم فلاں رسول پر توایمان لاتے ہیں اور فلاں کا انکار کرتے ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ کفراورایمان کے درمیان ( ایک تیسری ) راہ اختیار کریں

By Kanzul Eman

وہ جو اللہ اور اس کے رسولوں کو نہیں مانتے اور چاہتے ہیں کہ اللہ سے اس کے رسولوں کو جدا کردیں ( ف۳۷۷ ) اور کہتے ہیں ہم کسی پر ایمان لائے اور کسی کے منکر ہوئے ( ف۳۷۸ ) اور چاہتے ہیں کہ ایمان و کفر کے بیچ میں کوئی راہ نکال لیں

By Tahir ul Qadri

بلا شبہ جو لوگ اﷲ اور اس کے رسولوں کے ساتھ کفر کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اﷲ اور اس کے رسولوں کے درمیان تفریق کریں اور کہتے ہیں کہ ہم بعض کو مانتے ہیں اور بعض کو نہیں مانتے اور چاہتے ہیں کہ اس ( ایمان و کفر ) کے درمیان کوئی راہ نکال لیں