Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और तुम में से जो दो मर्द वही बदकारी करें तो उनको अज़ीयत पहुँचाओ, फिर अगर वे दोनों तौबा करें और अपनी इस्लाह कर ले तो उनका ख़याल छोड़ दो, बेशक अल्लाह तौबा क़बूल करने वाला, मेहरबान है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورتم میں سے جوبھی دوافرادبدکاری کریں اُن دونوں کوسزادو، پھراگروہ دونوں توبہ کرلیں اور اصلاح کرلیں تواُن سے درگزر کرو۔یقیناًاﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے بے حدتوبہ قبول کرنے والا،نہایت رحم والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جو دونوں تم میں سے اس بدکاری کا ارتکاب کریں تو ان کو ایذا پہنچاؤ ۔ پس اگر وہ توبہ کرلیں اور اصلاح کرلیں تو ان سے درگذر کرو ، بیشک اللہ توبہ قبول کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور تم میں سے جو دو شخص ( مرد و عورت ) بدکاری کا ارتکاب کریں تو ان کو اذیت پہنچاؤ ۔ پھر اگر وہ توبہ کر لیں اور اپنی اصلاح کرلیں ۔ تو انہیں چھوڑ دو بے شک اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا اور بہت رحم کرنے والا ہے ۔

By Moudoodi

اور تم میں سے جو اس فعل کا ارتکاب کریں ان دونوں کو تکلیف دو ، پھر اگر وہ توبہ کریں اور اپنی اصلاح کرلیں تو انہیں چھوڑ دو کہ اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔ 26

By Mufti Naeem

اور تم میں سے کوئی دو مرد وعورت بے حیائی کا کام کریں پس انہیں اذیت پہنچاؤ ۔ سواگر وہ دونوں توبہ کرلیں اور اپنی اصلاح کرلیں تو ان سے درگزر کرو بیشک اﷲ تعالیٰ بہت زیادہ توبہ قبول فرمانے والے بڑے مہربان ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور تم میں سے جو دو مرد بدکاری کا ارتکاب کریں ، ان کو اذیت دو ۔ ( ١٥ ) پھر اگر وہ توبہ کر کے اپنی اصلاح کرلیں تو ان سے درگذر کرو ۔ بیشک اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

By Noor ul Amin

اور تم میں سے جو مرد اور عورت بدکاری کریں انہیں سزادوپھراگروہ توبہ کریں اور اپنی اصلاح کر لیں توان کاپیچھا چھوڑ دویقیناًاللہ توبہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے

By Kanzul Eman

اور تم میں جو مرد عورت ایسا کریں ان کو ایذا دو ( ف٤٤ ) پھر اگر وہ توبہ کرلیں اور نیک ہوجائیں تو ان کا پیچھا چھوڑ دو ، بیشک اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے ( ف٤۵ )

By Tahir ul Qadri

اور تم میں سے جو بھی کوئی بدکاری کا ارتکاب کریں تو ان دونوں کو ایذا پہنچاؤ ، پھر اگر وہ توبہ کر لیں اور ( اپنی ) اصلاح کر لیں تو انہیں سزا دینے سے گریز کرو ، بیشک اللہ بڑا توبہ قبول فرمانے والا مہربان ہے