Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

मर्द औरतों पर निगराँ हैं, इस बिना पर कि अल्लाह ने एक को दूसरे पर बड़ाई दी है और इस वजह से कि मर्द ने अपने माल ख़र्च किए, पस जो नेक औरतें हैं वे फ़रमाँबरदारी करने वाली, पीठ पीछे (शौहर के हुक़ूक़ का) ख़्याल रखती हैं अल्लाह की हिफ़ाज़त से, और जिन औरतों की नाफ़रमानी का तुमको अंदेशा हो तो तुम उनको समझाओ और उनको उनके बिस्तरों में तन्हा छोड़ दो और उनको हल्की सज़ा दो, फिर अगर वे तुम्हारी फरमाँबरदारी करें तो उनके ख़िलाफ़ इल्ज़ाम की तलाश न करो, बेशक अल्लाह सबसे बुलंद है, बहुत बड़ा है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

مردعورتوں پرنگران ہیں اس وجہ سے جو اﷲ تعالیٰ نے ان کے بعض کوبعض پرفضیلت دی ہے اوراس وجہ سے کہ انہوں نے اپنے اموال میں سے خرچ کیاہے۔پس نیک عورتیں فرماں بردارہیں،وہ عدم موجودگی میں بھی حفاظت کرنے والی ہیں اس وجہ سے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں محفوظ رکھا،اوروہ عورتیں جن کی سرکشی سے تم ڈرتے ہوتوتم ان کوسمجھاؤاوران کوبستروں میں چھوڑدواوران کومارو،چنانچہ اگروہ تمہاری اطاعت کریں توان کو(ستانے کی)کوئی راہ تلاش نہ کرو،بلا شبہ اﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے ہی بے حدبلند،بہت بڑاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

مرد عورتوں کے سرپرست ہیں ، بوجہ اس کے کہ اللہ نے ایک کو دوسرے پر فضیلت بخشی ہے اور بوجہ اس کے کہ انہوں نے اپنے مال خرچ کیے ۔ پس جو نیک بیبیاں ہیں ، وہ فرمانبرداری کرنے والی ، رازوں کی حفاظت کرنے والی ہوتی ہیں ، بوجہ اس کے کہ خدا نے بھی ( رازوں کی ) حفاظت فرمائی ہے اور جن سے تمہیں سرتابی کا اندیشہ ہو تو ان کو نصیحت کرو اور ان کو ان کے بستروں میں تنہا چھوڑ دو اور ان کو سزا دو ۔ پر اگر وہ تمہاری اطاعت کریں تو ان کے خلاف راہ نہ ڈھونڈو ۔ بیشک اللہ بہت بلند اور بہت بڑا ہے ۔

By Hussain Najfi

مرد عورتوں کے محافظ و منتظم ( حاکم ) ہیں ( ایک ) اس لئے کہ اللہ نے بعض ( مردوں ) کو بعض ( عورتوں ) پر فضیلت دی ہے اور ( دوسرے ) اس لئے کہ مرد ( عورتوں پر ) اپنے مال سے خرچ کرتے ہیں ۔ سو نیک عورتیں تو اطاعت گزار ہوتی ہیں اور جس طرح اللہ نے ( شوہروں کے ذریعہ ) ان کی حفاظت کی ہے ۔ اسی طرح پیٹھ پیچھے ( شوہروں کے مال اور اپنی ناموس کی ) حفاظت کرنے والی ہوتی ہیں اور وہ عورتیں جن کی سرکشی کا تمہیں اندیشہ ہو انہیں ( نرمی سے ) سمجھاؤ ( بعد ازاں ) انہیں ان کی خواب گاہوں میں چھوڑ دو اور ( آخرکار ) ۔ انہیں مارو ۔ پھر اگر وہ تمہاری اطاعت کرنے لگیں تو پھر ان کے خلاف کوئی اور اقدام کرنے کے راستے تلاش نہ کرو ۔ یقینا اللہ ( اپنی کبریائی میں ) سب سے بالا اور بڑا ہے ۔

By Moudoodi

مرد عورتوں پر قوّام ہیں ، 56 اس بنا پر کہ اللہ نے ان میں سے ایک کو دوسرے پر فضیلت دی ہے ، 57 اور اس بنا پر کہ مرد اپنے مال خرچ کرتے ہیں ۔ پس جو صالح عورتیں ہیں وہ اطاعت شعار ہوتی ہیں اور مردوں کے پیچھے اللہ کی حفاظت و نگرانی میں ان کے حقوق کی حفاظت کرتی ہیں ۔ 58 اور جن عورتوں سے تمہیں سرکشی کا اندیشہ ہو انہیں سمجھاؤ ، خواب گاہوں میں ان سے علیحدہ رہو اور مارو ، 59 پھر اگر وہ تمہاری مطیع ہو جائیں تو خواہ مخواہ ان پر دست درازی کے لیے بہانے تلاش نہ کرو ، یقین رکھو کہ اوپر اللہ موجود ہے جو بڑا اور بالاتر ہے ۔

By Mufti Naeem

مرد عورتوں کے سربراہ ہیں اس لئے کہ اﷲ تعالیٰ نے بعض ( یعنی مردوں ) کو بعض ( یعنی عورتوں ) پر فضیلت عطاء فرمائی ہے اور اس لئے کہ مرد اپنے مالوں میں سے خرچ کرتے ہیں ۔ پس نیک بیویاں اطاعت کرنے والی اور ( مردوں کی ) عدم موجودگی م یں اﷲ تعالیٰ کی حفاظت سے ( حقوق کی ) حفاظت کرنے والی ہوتی ہیں اور جن عورتوں کی سرکشی کا تمہیں اندیشہ ہو ( بالترتیب ) انہیں نصیحت کرو اور ان کے بستر علیحدہ کردو اور انہیں مارو ۔ پھر اگر وہ تمہاری اطاعت کرنے لگیں تو انے کے خلاف بہانے نہ ڈھونڈو ۔ بیشک اﷲ تعالیٰ بڑے رفعت والے عظمت والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

مرد وعورتوں کے نگراں ہیں ، کیونکہ اللہ نے ان میں سے ایک کو دوسرے پر فضیلت دی ہے ، اور کیونکہ مردوں نے اپنے مال خرچ کیے ہیں ۔ چنانچہ نیک عورتیں فرمانبردار ہوتی ہیں ، مرد کی غیر موجودگی میں اللہ کی دی ہوئی حفاظت سے ( اس کے حقوق کی ) حفاظت کرتی ہیں ۔ اور جن عورتوں سے تمہیں سرکشی کا اندیشہ ہو تو ( پہلے ) انہیں سمجھاؤ ، اور ( اگر اس سے کام نہ چلے تو ) انہیں خواب گاہوں میں تنہا چھوڑ دو ، ( اور اس سے بھی اصلاح نہ ہو تو ) انہیں مار سکتے ہو ۔ پھر اگر وہ تمہاری بات مان لیں تو ان کے خلاف کارروائی کا کوئی راستہ تلاش نہ کرو ۔ یقین رکھو کہ اللہ سب کے اوپر ، سب سے بڑا ہے ۔

By Noor ul Amin

مرد عورتوں پر حاکم ہیں اس وجہ سے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک کو دوسرے پر فضیلت دی ہے اور اسلئے بھی کہ مردا پنے مال خرچ کرتے ہیں ، لہٰذانیک عورتیں وہ ہیںجو فرمانبردارہوں اور شوہر کی غیرموجودگی میں اللہ کی حفاظت میں ( اس کی عزت ومال ) کی حفاظت کرنے والی ہوں اور جن عورتوں سے تمہیں سرکشی کا اندیشہ ہوانہیں سمجھائو ( نہ سمجھیں ) توخواب گاہوں میں ان سے الگ رہو ( پھرنہ سمجھیں تو ) انہیں ماروپھراگرمطیع ہوجائیں توخواہ مخواہ ان پر زیادتی کے بہانے تلاش نہ کرو یقینااللہ بلندرتبہ اور بڑی شان والا ہے

By Kanzul Eman

مرد افسر ہیں عورتوں پر ( ف۹۹ ) اس لیے کہ اللہ نے ان میں ایک کو دوسرے پر فضیلت دی ( ف۱۰۰ ) اور اس لئے کہ مردوں نے ان پر اپنے مال خرچ کیے ( ف۱۰۱ ) تو نیک بخت عورتیں ادب والیاں ہیں خاوند کے پیچھے حفاظت رکھتی ہیں ( ف۱۰۲ ) جس طرح اللہ نے حفاظت کا حکم دیا اور جن عورتوں کی نافرمانی کا تمہیں اندیشہ ہو ( ف۱۰۳ ) تو انہیں سمجھاؤ اور ان سے الگ سوؤ اور انہیں مارو پھر اگر وہ تمہارے حکم میں آجائیں تو ان پر زیادتی کی کوئی راہ نہ چاہو بیشک اللہ بلند بڑا ہے ( ف۱۰۵ )

By Tahir ul Qadri

مرد عورتوں پر محافظ و منتظِم ہیں اس لئے کہ اللہ نے ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے اور اس وجہ سے ( بھی ) کہ مرد ( ان پر ) اپنے مال خرچ کرتے ہیں ، پس نیک بیویاں اطاعت شعار ہوتی ہیں شوہروں کی عدم موجودگی میں اللہ کی حفاظت کے ساتھ ( اپنی عزت کی ) حفاظت کرنے والی ہوتی ہیں ، اور تمہیں جن عورتوں کی نافرمانی و سرکشی کا اندیشہ ہو تو انہیں نصیحت کرو اور ( اگر نہ سمجھیں تو ) انہیں خواب گاہوں میں ( خود سے ) علیحدہ کر دو اور ( اگر پھر بھی اصلاح پذیر نہ ہوں تو ) انہیں ( تادیباً ہلکا سا ) مارو ، پھر اگر وہ تمہاری فرمانبردار ہو جائیں تو ان پر ( ظلم کا ) کوئی راستہ تلاش نہ کرو ، بیشک اللہ سب سے بلند سب سے بڑا ہے