जो कि ख़ुद कंजूसी करते हैं और लोगों को भी कंजूसी का हुक्म देते हैं और जो कुछ अल्लाह ने उनको अपने फ़ज़्ल से दे रखा है उसको छुपाते हैं, और हमने मुनकिरों के लिए ज़िल्लत का अज़ाब तैयार कर रखा है।
وہ لوگ جوبخل کرتے ہیں اورلوگوں کوبھی بخل کاحکم دیتے ہیں اور اﷲ تعالیٰ نے جو کچھ انہیں اپنے فضل سے دیا ہے اسے چھپاتے ہیں اور ہم نے کافروں کے لیے ذلیل کرنے والا عذاب تیارکررکھاہے۔
جو خود بھی بخل کرتے اور دوسروں کو بھی بخالت کا مشورہ دیتے ہیں اور اللہ نے اپنے فضل میں سے جو کچھ انہیں دے رکھا ہے ، اس کو چھپاتے ہیں ۔ ہم نے ایسے ناشکروں کیلئے رسوا کن عذاب تیار کر رکھا ہے ۔
جو خود کنجوسی سے کام لیتے ہیں اور دوسروں کو بھی کنجوسی کرنے کا حکم ( ترغیب ) دیتے ہیں ۔ اور جو کچھ اللہ نے ان کو اپنے فضل و کرم سے دیا ہے وہ اسے چھپاتے ہیں ہم نے ایسے ناشکروں کے لئے رسوا کن عذاب مہیا کر رکھا ہے ۔
اور ایسے لوگ بھی اللہ کو پسند نہیں ہیں جو کنجوسی کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی کنجوسی کی ہدایت کرتے ہیں اور جو کچھ اللہ نے اپنے فضل سے انہیں دیا ہے اسے چھپاتے ہیں ۔ 63 ایسے کافِر نعمت لوگوں کے لیے ہم نے رسوا کن عذاب مہیّا کر رکھا ہے ۔
وہ لوگ جوبخل کرتے ہیں اورلوگوں کوبھی بخل کاحکم دیتے ہیں اور ﷲتعالیٰ نے جو کچھ انہیں اپنے فضل سے دیا ہے اسے چھپاتے ہیں اور ہم نے کافروں کے لیے ذلیل کرنے والا عذاب تیارکررکھاہے ۔
ایسے لوگ جو خود بھی کنجوسی کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی کنجوسی کی تلقین کرتے ہیں ، اور اللہ نے ان کو اپنے فضل سے جو کچھ دے رکھا ہے اسے چھپاتے ہیں ، اور ہم نے ایسے ناشکروں کے لیے ذلیل کردینے والا عذاب تیار رکھا ہے ۔
جو لوگ کنجوسی کرتے ہیں اور دوسرے لوگوں کو بھی کنجوسی کی ہدایت دیتے ہیں اورجو کچھ اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دے رکھا ہے اسے ظاہر نہیں ہونے دیتے ایسے کافرین نعمت کے لئے ہم نے رسواکن عذاب تیارکر رکھا ہے
جو آپ بخل کریں اور اوروں سے بخل کے لئے کہیں ( ف۱۱۸ ) اور اللہ نے جو انہیں اپنے فضل سے دیا ہے اسے چھپائیں ( ف۱۱۹ ) اور کافروں کے لئے ہم نے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے ،
جو لوگ ( خود بھی ) بخل کرتے ہیں اور لوگوں کو ( بھی ) بخل کا حکم دیتے ہیں اور اس ( نعمت ) کو چھپاتے ہیں جواللہ نے انہیں اپنے فضل سے عطا کی ہے ، اور ہم نے کافروں کے لئے ذلت انگیز عذاب تیار کر رکھا ہے