बेशक अल्लाह उसको नहीं बख़्शेगा कि उसके साथ शिर्क किया जाए, लेकिन इसके अलावा जो कुछ है उसको जिसके लिए चाहेगा बख़्श देगा, और जिसने अल्लाह के साथ शिर्क ठहराया उसने बड़ा ज़बरदस्त गुनाह किया।
بے شک اﷲ تعالیٰ اس بات کو نہیں بخشے گاکہ اس کے ساتھ شرک کیاجائے اورجواس کے علاوہ ہے وہ جس کے لیے چاہے گابخش دے گا اور جواﷲ تعالیٰ کے ساتھ شریک کرے گاتویقینااس نے بہت بڑا گناہ گھڑلیا۔
اللہ اس بات کو نہیں بخشے گا کہ اس کا شریک ٹھہرایا جائے ۔ اس کے سوا جو کچھ ہے ، اس کو جس کیلئے چاہے گا بخش دے گا اور جو اللہ کا شریک ٹھہراتا ہے ، وہ ایک بہت بڑے گناہ کا افترا کرتا ہے ۔
یقینا اللہ اس بات کو نہیں بخشتا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے اور اس کے سوا ( ہر گناہ ) جس کے لئے چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور جس نے کسی کو اللہ کا شریک ٹھہرایا اس نے بہت بڑے گناہ کے ساتھ بہتان باندھا ۔
اللہ بس شرک ہی کو معاف نہیں کرتا ، 79 اس کے ماسوا دوسرے جس قدر گناہ ہیں وہ جس کے لیے چاہتا ہے معاف کر دیتا ہے ۔ 80 اللہ کے ساتھ جس نے کسی اور کو شریک ٹھیرایا اس نے تو بہت ہی بڑا جھوٹ تصنیف کیا اور بڑے سخت گناہ کی بات کی ۔
بیشک اﷲ تعالیٰ اپنے ساتھ شرک کئے جانے کو معاف نہیں فرمائیں گے اور اس کے علاوہ جس کو چاہیں گے معاف فرمادیں گے ۔ اور جو کوئی اﷲ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرتا ہے پس اس نے یقیناً بہت بڑا بہتان ( بڑا گناہ ) باندھا ۔
بیشک اللہ اس بات کو معاف نہیں کرتا کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا جائے ، اور اس سے کمتر ہر بات کو جس کے لیے چاہتا ہے معاف کردیتا ہے ۔ ( ٣٥ ) اور جو شخص اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا ہے وہ ایسا بہتان باندھتا ہے جو بڑا زبردست گناہ ہے ۔
بلاشبہ اللہ شرک کو کبھی معاف نہیں کرے گااور اس کے علاوہ وہ جسے چاہے معاف کردیتا ہے اور جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک بنایااس نے بہتان باندھا اور بہت بڑاگناہ کیا
بیشک اللہ اسے نہیں بخشتا کہ اس کے ساتھ کفر کیا جائے اور کفر سے نیچے جو کچھ ہے جسے چاہے معاف فرمادیتا ہے ( ف۱۵۱ ) اور جس نے خدا کا شریک ٹھہرایا اس نے بڑا گناہ کا طوفان باندھا ،
بیشک اللہ اِس بات کو نہیں بخشتا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے اور اس سے کم تر ( جو گناہ بھی ہو ) جس کے لئے چاہتا ہے بخش دیتا ہے ، اور جس نے اللہ کے ساتھ شرک کیا اس نے واقعۃً زبردست گناہ کا بہتان باندھا