Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जो अल्लाह और रसूल की इताअत करेगा वह उन लोगों के साथ होगा जिन पर अल्लाह ने ईनाम किया है, यानी पैग़म्बरों और सच्चों और शहीदों और नेक लोगों के साथ, और कितना ही अच्छा है उनके साथ रहना।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجواﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول کی اطاعت کرے گا تووہ ان کے ساتھ ہوں گے جن پر اﷲ تعالیٰ نے انعام کیا،نبیوں اورصدیقوں اورشہیدوں اورصالحین میں سے! اور یہی بہترین ساتھی ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں گے ، وہی ہیں جو انبیاء ، صدیقین اور شہداء وصالحین کے اس گروہ کے ساتھ ہوں گی ، جن پر اللہ نے اپنا فضل فرمایا اور کیا ہی اچھے ہیں یہ رفیق!

By Hussain Najfi

جو اللہ اور رسول ( ص ) کی اطاعت کرے گا ۔ تو ایسے لوگ ان کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے خاص انعام کیا ہے ۔ یعنی انبیاء ، صدیقین ، شہداء اور صالحین اور یہ بہت اچھے رفیق ہیں ۔

By Moudoodi

جو اللہ اور رسول کی اطاعت کرے گا وہ ان لوگوں کے ساتھ ہوگا جن پر اللہ نے انعام فرمایا ہے یعنی انبیاء اور صدّیقین اور شہداء اور صالحین ۔ 99 کیسے اچّھے ہیں یہ رفیق جو کسی کو میسّر آئیں ۔ 100

By Mufti Naeem

اور جو کوئی اﷲ تعالیٰ اور رسول کی اطاعت کرے گا تو ایسے لوگ ان کے ساتھ ہوں گے جن پر اﷲ تعالیٰ نے انعام فرمایا یعنی انبیاء ، صدیقوں ، شہدا اور صالحین اور یہ کیسے اچھے ساتھی ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ اللہ اور رسول کی اطاعت کریں گے تو وہ ان کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے انعام فرمایا ہے ، یعنی انبیاء ، صدیقین ، شہداء اور صالحین ۔ اور وہ کتنے اچھے ساتھی ہیں ۔

By Noor ul Amin

اورجو شخص اللہ اوراس کے رسول کی اطاعت کرتا ہے توایسے لوگ ان لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے انعام کیا یعنی انبیا ء ، صدیقین ، شہیدوں اور صالحین کے ساتھ اور رفیق ہونے کے لحاظ سے یہ لوگ کتنے اچھے ہیں

By Kanzul Eman

اور جو اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانے تو اسے ان کا ساتھ ملے گا جن پر اللہ نے فضل کیا یعنی انبیاء ( ف۱۸۱ ) اور صدیق ( ف۱۸۲ ) اور شہید ( ف۱۸۳ ) اور نیک لوگ ( ف۱۸٤ ) یہ کیا ہی اچھے ساتھی ہیں ،

By Tahir ul Qadri

اور جو کوئی اللہ اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اطاعت کرے تو یہی لوگ ( روزِ قیامت ) ان ( ہستیوں ) کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے ( خاص ) انعام فرمایا ہے جو کہ انبیاء ، صدیقین ، شہداءاور صالحین ہیں ، اور یہ بہت اچھے ساتھی ہیں