Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यक़ीनन जो लोग अपना बुरा कर रहे हैं जब उनकी जान फ़रिश्ते निकालेंगे तो वे उनसे पूछेंगे कि तुम किस हाल में थे, वे कहेंगे कि हम ज़मीन में बेबस थे, फ़रिश्ते कहेंगेः क्या अल्लाह की ज़मीन कुशादा न थी कि तुम वतन छोड़ कर वहाँ चले जाते, ये वे लोग हैं जिनका ठिकाना जहन्नम है और वह बहुत बुरा ठिकाना है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقیناجولوگ اپنی جانوں پرظلم کرنے والے تھے، اُن کی روحیں فرشتے اس حال میں قبض کرتے ہیں کہ اُن سے (فرشتے)کہتے ہیں: ’’ تم کس حال میں تھے ؟ ‘‘وہ جواب دیتے ہیں: ’’ہم زمین میں کمزور تھے۔‘‘ فرشتے اُن سے کہتے ہیں: ’’کیا اﷲ تعالیٰ کی زمین وسیع نہ تھی کہ تم اس میں ہجرت کرتے؟‘‘ تو یہی لوگ ہیں ان ہی کاٹھکانہ جہنم ہوگااوروہ بہت ہی بُری لوٹنے کی جگہ ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

جن لوگوں کی جان فرشتے اس حال میں قبض کریں گے کہ وہ اپنی جانوں پر ظلم ڈھائے ہوئے ہیں ، وہ ان سے پوچھیں گے کہ تم کس حال میں پڑے رہے؟ وہ جواب دیں گے: ہم تو اس ملک میں بالکل بے بس تھے ۔ وہ کہیں گے کہ خدا کی زمین کشادہ نہ تھی کہ تم اس میں ہجرت کر جاتے؟ یہی لوگ ہیں ، جن کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ کیا ہی برا ٹھکانہ ہے ۔

By Hussain Najfi

بے شک وہ لوگ جو اپنی جانوں پر ظلم کر رہے تھے ۔ جب فرشتوں نے ان کی روحوں کو قبض کیا ، تو ان سے کہا تم کس حال میں تھے؟ تو انہوں نے کہا کہ ہم زمین میں کمزور و بے بس تھے ۔ فرشتوں نے کہا کہ اللہ کی زمین وسیع نہ تھی کہ تم اس میں ہجرت کرتے یہی وہ لوگ ہیں جن کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ بُری جائے بازگشت ہے ۔

By Moudoodi

جو لوگ اپنے نفس پر ظلم کر رہے تھے129 ان کی روحیں جب فرشتوں نے قبض کیں تو ان سے پوچھا کہ یہ تم کس حال میں مبتلا تھے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہم زمین میں کمزور و مجبور تھے ۔ فرشتوں نے کہا ، کیا خدا کی زمین وسیع نہ تھی کہ تم اس میں ہجرت کرتے ؟ 130 یہ وہ لوگ ہیں جن کا ٹھکانا جہنّم ہے اور وہ بڑا ہی برا ٹھکانا ہے ۔

By Mufti Naeem

بیشک ( جب ) فرشتے روح قبض کرتے ہیں ان لوگوں کی جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کررکھا ہے ( ہجرت نہ کرکے ) تو ان سے پوچھتے ہیں کہ تم کس حال میں تھے وہ کہتے ہیں کہ ہم زمین میں بے بس تھے ۔ فرشتے کہتے ہیں کہ کیا اﷲ تعالیٰ کی زمین وسیع نہیں تھی کہ اس میں ہجرت کرجاتے؟ پس یہی لوگ ہیں جن کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ لوٹ کر جانے کی بری جگہ ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا ۔ ( ٦٢ ) اور اسی حالت میں فرشتے ان کی روح قبض کرنے آئے تو بولے : تم کس حالت میں تھے ؟ وہ کہنے لگے کہ : ہم تو زمین میں بے بس بنا دیئے گئے تھے ۔ فرشتوں نے کہا : کیا اللہ کی زمین کشادہ نہ تھی کہ تم اس میں ہجرت کرجاتے؟ لہذا ایسے لوگوں کا ٹھکانا جہنم ہے ، اور وہ نہایت برا انجام ہے ۔

By Noor ul Amin

جولوگ اپنے آپ پر ظلم کرتے رہے جب فرشتے ان کی روح قبض کرنے آتے ہیں توان سے پوچھتے ہیں :تم کس حال میں مبتلا تھے؟ وہ کہتے ہیں کہ ہم زمین میں کمزورومجبورتھے ، فرشتے انہیںجواب میں کہتے ہیں کہ: کیا اللہ کی زمین وسیع نہ تھی کہ تم اس میں ہجرت کرجاتے؟ایسے لوگوں کاٹھکانہ جہنم ہے جو بہت ہی براٹھکانہ ہے

By Kanzul Eman

وہ لوگ جنکی جان فرشتے نکالتے ہیں اس حال میں کہ وہ اپنے اوپر ظلم کرتے تھے انسے فرشتے کہتے ہیں تم کاہے میں تھے کہتے ہیں کہ ہم زمین میں کمزور تھے ( ف۲٦۷ ) کہتے ہیں کیا اللہ کی زمین کشادہ نہ تھی کہ تم اسمیں ہجرت کرتے ، تو ایسوں کا ٹھکانا جہنم ہے ، اور بہت بری جگہ پلٹنے کی ( ف۲٦۸ )

By Tahir ul Qadri

بیشک جن لوگوں کی روح فرشتے اس حال میں قبض کرتے ہیں کہ وہ ( اسلام دشمن ماحول میں رہ کر ) اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے ہیں ( تو ) وہ ان سے دریافت کرتے ہیں کہ تم کس حال میں تھے ( تم نے اِقامتِ دین کی جد و جہد کی نہ سرزمینِ کُفر کو چھوڑا ) ؟ وہ ( معذرۃً ) کہتے ہیں کہ ہم زمین میں کمزور و بے بس تھے ، فرشتے ( جواباً ) کہتے ہیں: کیا اللہ کی زمین فراخ نہ تھی کہ تم اس میں ( کہیں ) ہجرت کر جاتے ، سو یہی وہ لوگ ہیں جن کا ٹھکانا جہنم ہے ، اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے