Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

मगर वे बेबस मर्द और औरतें और बच्चे जो कोई तदबीर नहीं कर सकते और न कोई राह पा रहे हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

ان کمزور مردوں اور عورتوں اور بچوں کے سواجونہ کسی تدبیرکی طاقت رکھتے ہیں اورنہ ہی نکلنے کاراستہ پاتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

البتہ وہ بے بس مرد ، عورتیں اور بچے جو نہ کوئی تدبیر کرسکتے اور نہ کوئی راہ پارہے ہیں ۔

By Hussain Najfi

علاوہ ان کمزور مردوں ، عورتوں اور بچوں کے جن کے اختیار میں کوئی تدبیر نہ تھی اور وہ کوئی راستہ نہ نکال سکتے تھے ۔

By Moudoodi

ہاں جو مرد ، عورتیں اور بچّے واقعی بے بس ہیں اور نکلنے کا کوئی راستہ اور ذریعہ نہیں پاتے ۔

By Mufti Naeem

مگر مردوں ، اور عورتوں او ربچوں میں سے کمزور لوگ جو نہ ( ہجرت کرنے کی ) تدبیر کرسکتے ہوں اور نہ راستہ جانتے ہوں ۔

By Mufti Taqi Usmani

البتہ وہ بے بس مرد ، عورتیں اور بچے ( اس انجام سے مستثنی ہیں ) جو ( ہجرت کی ) کوئی تدبیر نہیں کرسکتے اور نہ ( نکلنے کا ) کوئی راستہ پاتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

مگرجو مرد عورتیں اور بچے فی الواقع کمزور اور بے بس ہیں اور وہاں سے نکلنے کی کوئی تدبیر اور راہ نہیں پاتے

By Kanzul Eman

مگر وہ جو دبالیے گئے مرد اور عورتیں اور بچے جنہیں نہ کوئی تدبیر بن پڑے ( ف۲٦۹ ) نہ راستہ جانیں ،

By Tahir ul Qadri

سوائے ان واقعی مجبور و بے بس مردوں اور عورتوں اور بچوں کے ، جو نہ کسی تدبیر پر قدرت رکھتے ہیں اور نہ ( وہاں سے نکلنے کا ) کوئی راستہ جانتے ہیں