Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अल्लाह की आयतों के बारे में बस वही लोग झगड़ते हैं जिन्होंने इनकार किया, तो नगरों में उस की चलत-फिरत तुम्हें धोखे में न डाले

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اﷲ تعالیٰ کی آیات میں نہیں جھگڑے کرتے مگروہ لوگ جنہوں نے کفرکیا،تواُن کاشہروں میں چلنا پھرناآپ کو دھوکے میں نہ ڈالے۔

By Amin Ahsan Islahi

اللہ کی ( ان ) آیات میں وہی لوگ کج بحثیاں کر رہے ہیں جو ( جزا کے ) منکر ہیں ، تو ملک میں ان کا دندنانا تمہیں کسی مغالطہ میں نہ ڈالے ۔

By Hussain Najfi

اللہ کی آیتوں کے بارے میں صرف کافر ہی جھگڑا کرتے ہیں ۔ لہٰذا ان لوگوں کا ( مختلف ) شہروں میں ( آزادی ) کے ساتھ گھومنا پھرنا کہیں آپ کو دھوکہ میں نہ ڈال دے ( کہ انہیں عذاب نہیں ہوگا ) ۔

By Moudoodi

اللہ کی آیات میں جھگڑے 2 نہیں کرتے مگر صرف وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے 3 ۔ اس کے بعد دنیا کے ملکوں میں ان کی چلت پھرت تمہیں کسی دھوکے میں نہ ڈالے 4 ۔

By Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) کی آیات میں صرف وہ لوگ جھگڑتے ہیں جنہوں نے کفر ( اختیار ) کیا ، پس ( اے محبوب ﷺ ) آپ کو ان ( کافروں ) کا شہروں میں آنا جانا دھوکے میں نہ ڈال دے

By Mufti Taqi Usmani

اللہ کی آیتوں میں جھگڑے وہی لوگ پیدا کرتے ہیں جنہوں نے کفر اپنا لیا ہے لہذا ان لوگوں کا شہروں میں دندناتے پھرنا تمہیں دھوکے میں نہ ڈالے ( 1 )

By Noor ul Amin

اللہ کی آیات میں صرف وہی جھگڑاکرتے ہیں جو کافر ہیں لہٰذ ا ان کادنیاکے ملکوں میں چلنا پھر نا آپ کو کسی دھوکامیں نہ ڈال دے

By Kanzul Eman

اللہ کی آیتوں میں جھگڑا نہیں کرتے مگر کافر ( ف٦ ) تو اے سننے والے تجھے دھوکا نہ دے ان کا شہروں میں اہل گہلے ( اِتراتے ) پھرنا ( ف۷ )

By Tahir ul Qadri

اللہ کی آیتوں میں کوئی جھگڑا نہیں کرتا سوائے اُن لوگوں کے جنہوں نے کفر کیا ، سو اُن کا شہروں میں ( آزادی سے ) گھومنا پھرنا تمہیں مغالطہ میں نہ ڈال دے