Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

तो उन के कान और उन की आँखें और उन की खालें उन के विरुद्ध उन बातों की गवाही देंगी, जो कुछ वे करते रहे होंगे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یہاں تک کہ جونہی وہ آ جائیں گے تو اُن کے کان اوراُن کی آنکھیں اور اُن کی کھالیں اُن کے خلاف گواہی دیں گی اُس کی جووہ عمل کیا کرتے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس حاضر ہوجائیں گے تو ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کے جسم کے رونگٹے ان پر ان باتوں کی گواہی دیں گے ، جو وہ کرتے رہے ۔

By Hussain Najfi

یہاں تک کہ جب وہ وہاں پہنچ جائیں تو ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کی کھالیں ان کے برخلاف ان کے اعمال کی گواہی دیں گی ۔

By Moudoodi

پھر جب سب وہاں پہنچ جائیں گے تو ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کے جسم کی کھالیں ان پر گواہی دیں گی کہ وہ دنیا میں کیا کچھ کرتے رہے ہیں 25 ۔

By Mufti Naeem

یہاں تک کہ جب وہ اس ( آگ ) کے پاس آیں گے تو ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کی کھالیں ان کے خلاف انکے اعمال کی گواہی دیں گی

By Mufti Taqi Usmani

یہاں تک کہ جب وہ اس ( آگ ) کے پاس پہنچ جائیں گے تو ان کے کان ، ان کی آنکھیں اور ان کی کھالیں ان کے خلاف گواہی دیں گی کہ وہ کیا کچھ کرتے رہے ہیں ( 10 )

By Noor ul Amin

یہاں تک کہ جب ( سب ) جہنم کے قریب آپہنچیں گے توان کے کان ، ان کی آنکھیں اور ان کی کھالیں ا ن کے خلاف وہی گواہی دینگےجو عمل وہ کیا کرتے تھے

By Kanzul Eman

یہاں تک کہ پچھلے آ ملیں ( ف٤۷ ) یہاں تک کہ جب وہاں پہنچیں گے ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کے چمڑے سب ان پر ان کے کیے کی گواہی دیں گے ( ف٤۸ )

By Tahir ul Qadri

یہاں تک کہ جب وہ دوزخ تک پہنچ جائیں گے تو اُن کے کان اور اُن کی آنکھیں اور اُن ( کے جسموں ) کی کھالیں اُن کے خلاف گواہی دیں گی اُن اعمال پر جو وہ کرتے رہے تھے