Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कह दो, "क्या तुम ने विचार किया, यदि वह (क़ुरआन) अल्लाह की ओर से ही हुआ और तुम ने उस का इनकार किया तो उस से बढ़कर भटका हुआ और कौन होगा जो विरोध में बहुत दूर जा पड़ा हो?"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں تمہارا کیا خیال ہے اگریہ قرآن اﷲ تعالیٰ کی جناب سے ہوا، پھربھی تم نے اس کاانکار کیاتواُس شخص سے زیادہ گمراہ کون ہوگا جو انتہادرجے کی مخالفت میں ہو؟

By Amin Ahsan Islahi

( ان سے ) کہو: بتاؤ اگر ( یہ قرآن ) اللہ کی طرف سے ہوا اور تم نے اس کا انکار کیا تو اس سے بڑھ کر گمراہ کون ٹھہرے گا ، جو ایک نہایت دور رس مخالفت میں جا پڑا؟

By Hussain Najfi

آپ ( ص ) کہہ دیجئے! اے کافرو! تم ( غور کر کے ) مجھے بتاؤ کہ اگر یہ ( قرآن ) اللہ کی طرف سے ہے پھر تم نے اس کا انکار کیا تو اس سے بڑھ کر کون گمراہ ہے جو مخالفت میں بہت دور نکل جائے؟

By Moudoodi

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان سے کہو ، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اگر واقعی یہ قرآن خدا ہی کی طرف سے ہوا اور تم اس کا انکار کرتے رہے تو اس شخص سے بڑھ کر بھٹکا ہوا اور کون ہوگا جو اس کی مخالفت میں دور تک نکل گیا ہو؟ 69

By Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے دیکھو! اگر یہ ( قرآن مجید ) اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف سے ہو پھر تم اس کا انکار کرو تو اس شخص سے زیادہ گمراہ کون ہوگا جو دور کی مخالفت میں پڑا ہو!

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ان کافروں سے ) کہو کہ : ذرا مجھے بتاؤ کہ اگر یہ ( قرآن ) اللہ کی طرف سے آیا ہے ، پھر بھی تم نے اس کا انکار کیا تو اس شخص سے زیادہ گمراہ کون ہوگا جو ( اس کی ) مخالفت میں بہت دور نکل گیا ہو؟

By Noor ul Amin

آپ پوچھئے بھلادیکھو اگر یہ قرآن اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہو اور تم نے اس سے انکار کیا تواس سے بڑھ کرگمراہ کون ہو گا جو اس کی مخالفت میں دور تک چلا گیا ہو

By Kanzul Eman

تم فرماؤ ( ف۱۳٤ ) بھلا بتاؤ اگر یہ قرآن اللہ کے پاس سے ہے ( ف۱۳۵ ) پھر تم اس کے منکر ہوئے تو اس سے بڑھ کر گمراہ کون جو دور کی ضد میں ہے ( ف۱۳٦ )

By Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: بھلا تم بتاؤ اگر یہ ( قرآن ) اللہ ہی کی طرف سے ( اُترا ) ہو پھر تم اِس کا انکار کرتے رہو تو اُس شخص سے بڑھ کر گمراہ کون ہوگا جو پرلے درجہ کی مخالفت میں ( پڑا ) ہو