Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कहो, "क्या तुम उस का इनकार करते हो, जिस ने धरती को दो दिनों (काल) में पैदा किया और तुम उस के समकक्ष ठहराते हो? वह तो सारे संसार का रब है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں کہ کیاواقعی تم اُس ذات کاانکار کرتے ہو جس نے زمین کودو دنوں میں بنایااورتم اُس کے لیے شریک بناتے ہو؟وہی تو سارے جہانوں کا رب ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

ان سے پوچھو: کیا تم لوگ اس ہستی کا انکار کر رہے ہو ، جس نے دو دن میں زمین بنائی اور اس کے شریک ٹھہراتے ہو؟ وہی تو تمام عالم کا خداوند ہے!

By Hussain Najfi

آپ ( ص ) کہہ دیجئے! کیا تم اس ذات کا انکار کرتے ہو جس نے زمین کو پیدا کیا اور دوسروں کو اس کا ہمسر قرار دیتے ہو؟ وہی تو سارے جہانوں کا پروردگار ہے ۔

By Moudoodi

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) !ان سے کہو ، کیا تم اس خدا سے کفر کرتے ہو اور دوسروں کو اس کا ہمسر ٹھیراتے ہو جس نے زمین کو دو دنوں میں بنا دیا ؟ وہی تو سارے جہان والوں کا رب ہے ۔

By Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے کیا تم لوگ واقعی اس ذات کا کفر کرتے ہو جس نے زمین کو دو دنوں میں پیدا فرمایا اور تم اس کے لیے شریک ٹھہراتے ہو ، وہی تو تمام جہانوں کا رب ہے

By Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : کیا تم واقعی اس ذات کے ساتھ کفر کا معاملہ کرتے ہو جس نے زمین کو دو دن میں پیدا کیا اور اس کے ساتھ دوسروں کو شریک ٹھہراتے ہو؟ وہ ذات تو سارے جہانوں کی پرورش کرنے والی ہے

By Noor ul Amin

آپ ان سے کہہ دیجئے’’ کیا تم اس ذات کا انکارکرتے ہوجس نے زمین کو دو دنوں میں پیدا کیا ؟ اور تم دوسروں کو اس کا ہمسر ٹھہراتے ہو؟یہ ہے رب العالمین

By Kanzul Eman

تم فرماؤ کیا تم لوگ اس کا انکار رکھتے ہو جس نے دو دن میں زمین بنائی ( ف۱۸ ) اور اس کے ہمسر ٹھہراتے رہو ( ف۱۹ ) وہ ہے سارے جہان کا رب ( ف۲۰ )

By Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: کیا تم اس ( اﷲ ) کا انکار کرتے ہو جس نے زمین کو دو دِن ( یعنی دو مدّتوں ) میں پیدا فرمایا اور تم اُس کے لئے ہمسر ٹھہراتے ہو ، وہی سارے جہانوں کا پروردگار ہے