Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यदि तुम उन से पूछो कि "उन्हें किसने पैदा किया?" तो वे अवश्य कहेंगे, "अल्लाह ने।" तो फिर वे कहाँ उलटे फिर जाते हैं?-

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور یقیناًاگرآپ اُن سے پوچھیں کہ اُنہیں کس نے پیداکیا؟تو یقیناوہ ضرورکہیں گے کہ اﷲ تعالیٰ نے،پھروہ کہاں سے بہکائے جاتے ہیں؟

By Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم ان سے پوچھو کہ ان کو کس نے پیدا کیا؟ تو وہ جواب دیں گے کہ اللہ نے! تو پھر کہاں بھٹک جاتے ہیں؟

By Hussain Najfi

اور اگر آپ ( ص ) ان سے پوچھیں کہ انہیں کس نے پیدا کیا؟ تو وہ کہیں گے کہ اللہ نے تو وہ کہاں بھٹکتے پھرتے ہیں ۔

By Moudoodi

اور اگر تم ان سے پوچھو کہ انہیں کس نے پیدا کیا ہے تو یہ خود کہیں گے کہ اللہ نے 69 ۔ پھر کہاں سے یہ دھوکا کھا رہے ہیں ،

By Mufti Naeem

اور اگر آپ ( ﷺ ) ان لوگوں سے پوچھیں کہ ان کو کس نے پیدا کیا ہے تو کہیں گے اللہ ( تعالیٰ ) نے ، پھر یہ لوگ کس طرف پھرائے جارہے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور اگر تم ان لوگوں سے پوچھو کہ ان کو کس نے پیدا کیا ہے تو وہ ضرور یہی کہیں گے کہ اللہ نے ۔ اس کے باوجود کوئی انہیں کہاں سے اوندھا چلا دیتا ہے؟

By Noor ul Amin

اور اگرآپ ان سے پوچھیں گے کہ انہیں کس نے پیدا کیا تویقیناکہیں گے کہ’’اللہ نے‘‘پھرانہیں کہاں سے دھوکہ لگتا ہے

By Kanzul Eman

اور اگر تم ان سے پوچھو ( ف۱۳۷ ) انہیں کس نے پیدا کیا تو ضرور کہیں گے اللہ نے ( ف۱۳۸ ) تو کہاں اوندھے جاتے ہیں ( ف۱۳۹ ) (

By Tahir ul Qadri

اور اگر آپ اِن سے دریافت فرمائیں کہ انہیں کس نے پیدا کیا ہے تو ضرور کہیں گے: اللہ نے ، پھر وہ کہاں بھٹکتے پھرتے ہیں