Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जो कोई अल्लाह के आमंत्रणकर्त्ता का आमंत्रण स्वीकार नहीं करेगा तो वह धरती में क़ाबू से बच निकलने वाला नहीं है और न अल्लाह से हटकर उस के संरक्षक होंगे। ऐसे ही लोग खुली गुमराही में हैं।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجو اﷲ تعالیٰ کی طرف بلانے والے کی دعوت کوقبول نہیں کرے گاتو زمین میں وہ عاجزکرنے والا نہیں ہے اورنہ ہی ﷲتعالیٰ کے سوااُس کے کوئی مددگارہیں، یہی لوگ کھلی گمراہی میں ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جو اللہ کے داعی کی دعوت پر لبیک نہیں کہے گا ( وہ یاد رکھے کہ ) وہ زمین میں خدا کے قابو سے باہر نہیں نکل سکے گا اور اس کیلئے اس کے بالمقابل دوسرے مددگار بھی نہ ہوں گے ۔ یہی کھلی ہوئی گمراہی میں ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور جو کوئی اللہ کی طرف بلانے والے کی آواز پر لبیک نہیں کہے گا تو وہ زمین میں اللہ کو عاجز نہیں کرسکتا ( اس کے قابو سے باہر نہیں نکل سکتا ) اور نہ اللہ کے سوا اس کے لئے کوئی مددگار و سازگار ہے ایسے لوگ کھلی ہوئی گمراہی میں ہیں ۔

By Moudoodi

اور جو36 کوئی اللہ کے داعی کی بات نہ مانے وہ نہ زمین میں خود کوئی بل بوتا رکھتا ہے کہ اللہ کو زچ کر دے ، اور نہ اس کے کوئی ایسے حامی و سرپرست ہیں کہ اللہ سے اس کو بچا لیں ۔ ایسے لوگ کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں ۔

By Mufti Naeem

اور جو اللہ کی طرف بلانے والے ( حضور ﷺ ) کی دعوت قبول نہ کرے تو وہ نہ تو زمین میں ( بھاگ کر اللہ تعالیٰ کو ) ہرانے والا ہے اور نہ ہی اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ اس کا کوئی مددگار ہے ، یہی لوگ کھلی گمراہی میں ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور جو کوئی اللہ کے داعی کی بات نہ مانے تو وہ ساری زمین میں کہیں بھی جاکر اللہ کو عاجز نہیں کرسکتا ، اور اللہ کے سوا اس کو کسی قسم کے رکھوالے بھی نہیں ملیں گے ۔ ایسے لوگ کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں ۔

By Noor ul Amin

اور جو اللہ کی طرف بلانے والے کی بات نہ مانے تو وہ زمین میں ( بھاگ کر ) اللہ کو عاجز نہیں کر سکتااوراللہ کے سوا اس کاکوئی یارومددگار نہیں ہو گا یہی لوگ کھلی گمراہی میں ہیں

By Kanzul Eman

اور جو اللہ کے منادی کی بات نہ مانے وہ زمین میں قابو سے نکل کر جانے والا نہیں ( ف۸۳ ) اور اللہ کے سامنے اس کا کوئی مددگار نہیں ( ف۸٤ ) وہ ( ف۸۵ ) کھلی گمراہی میں ہیں ،

By Tahir ul Qadri

اور جو شخص اﷲ کی طرف بلانے والے ( رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی بات قبول نہیں کرے گا تو وہ زمین میں ( بھاگ کر اﷲ کو ) عاجز نہیں کر سکے گا اور نہ ہی اس کے لئے اﷲ کے سوا کوئی مددگار ہوں گے ۔ یہی لوگ کھلی گمراہی میں ہیں