ये वे लोग हैं जिन पर अल्लाह ने लानत की और उन्हें बहरा और उन की आँखों को अन्धा कर दिया
یہی لوگ ہیں جن پر ﷲتعالیٰ نے لعنت بھیجی ہے پس اُنہیں بہراکر دیا اوراُن کی آنکھوں کو اندھا کر دیا۔
یہی لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی ، پس ان ( کے کانوں ) کو بہرا اور ان کی آنکھوں کو اندھا کردیا ۔
یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی ہے اور انہیں بہرا بنا دیا ہے اور ان کی آنکھوں کو اندھا کر دیا ہے ۔
یہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی اور ان کو اندھا اور بہرا بنا دیا ۔
یہی ہیں وہ لوگ جن پر اللہ ( تعالیٰ ) نے لعنت فرمائی ہے پس انہیں ( حق کے سننے سے ) بہرا کردیا ہے اور ان کی آنکھوںکو ( حق کے دیکھنے سے ) اندھا کردیا ہے
یہ وہ لوگ ہیں جن کو اللہ نے اپنی رحمت سے دور کردیا ہے ، چنانچہ انہیں بہرا بنا دیا ہے اور ان کی آنکھیں اندھی کردی ہیں ۔
یہی وہ لوگ ہیں ، جن پر اللہ نے لعنت کی انہیں بہرا کردیا اور ا ن کی آنکھوں کو اندھا کر دیا
یہ ہیں وہ ( ف٦۱ ) لوگ جن پر اللہ نے لعنت کی اور انہیں حق سے بہرا کردیا اور ان کی آنکھیں پھوڑ دیں ( ف٦۲ )
یہی وہ لوگ ہیں جن پر اﷲ نے لعنت کی ہے اور ان ( کے کانوں ) کو بہرا کر دیا ہے اور ان کی آنکھوں کو اندھا کر دیا ہے