Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यह इसलिए कि उन्होंने उन लोगों से, जिन्होंने उस चीज़ को नापसन्द किया जो कुछ अल्लाह ने उतारा है, कहा कि "हम कुछ मामलों में तुम्हारी बात मान लेंगे।" अल्लाह उन की गुप्त बातों को भली-भाँति जानता है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یہ اس وجہ سے کہ بیشک انہوں نے اُن لوگوں سے کہا،جنہوں نے اس چیز کو نا پسند کیا جوﷲتعالیٰ نے نازل کی کہ بعض معاملات میں ہم جلدہی تمہاری اطاعت کریں گے اور ﷲ تعالیٰ اُن کے رازوں کو جانتا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

یہ اس وجہ سے ہوا کہ انہوں نے ان لوگوں سے جنہوں نے اللہ کی اتاری ہوئی چیز کو بُرا جانا ، کہا کہ بعض معاملات میں ہم آپ ہی لوگوں کی بات مانیں گے اور اللہ ان کی اس رازداری کو جانتا ہے ۔

By Hussain Najfi

یہ اس لئے ہے کہ انہوں نے ان لوگوں سے کہا جو اللہ کی نازل کردہ ( کتاب ) کو ناپسند کرتے ہیں کہ ہم بعض معاملات میں تمہاری بات مان لیں گے اللہ ان کی رازداری کو جانتا ہے ۔

By Moudoodi

اسی لیے انہوں نے اللہ کے نازل کردہ دین کو ناپسند کرنے والوں سے کہہ دیا کہ بعض معاملات میں ہم تمہاری مانیں گے36 ۔ اللہ ان کی یہ خفیہ باتیں خوب جانتا ہے ۔

By Mufti Naeem

یہ اسی سبب سے کہ انہوں نے ان لوگوں سے جنہوں نے اللہ ( تعالیٰ ) کی نازل کی ہوئی ( وحی ) کو ناپسند کیا یہ کہا: عنقریب ہم کچھ کاموں میں تمہاری اطاعت کریں گے ، اور اللہ ( تعالیٰ ) ان کے پوشیدہ رازوں کو خوب جانتا ہے

By Mufti Taqi Usmani

یہ سب اس لیے ہوا کہ جو لوگ اللہ کی نازل کی ہوئی باتوں کو ناپسند کرتے ہیں ، ان ( منافقوں ) نے ان سے یہ کہا ہے کہ : بعض معاملات میں ہم تمہاری بات مانیں گے ۔ اور اللہ ان کی خفیہ باتوں کو خوب جانتا ہے ۔

By Noor ul Amin

یہ برتائوان ( منافقین ) کے ساتھ اسلئے ہواکہ ان منافقین نے اُن لوگوں سے کہاجنہوں نے اللہ کی وحی کو برا سمجھا کہ ہم بھی ( اسلام اور محمدؐکے خلاف ) بعض کاموں میں تمہاراکہنا مانیں گے اور اللہ ان کی پوشیدہ باتیں خوب جانتا ہے

By Kanzul Eman

یہ اس لیے کہ انہوں نے ( ف٦۹ ) کہا ان لوگوں سے ( ف۷۰ ) جنہیں اللہ کا اتارا ہوا ( ف۷۱ ) ناگوار ہے ایک کام میں ہم تمہاری مانیں گے ( ف۷۲ ) اور اللہ ان کی چھپی ہوئی جانتا ہے ،

By Tahir ul Qadri

یہ اس لئے کہ انہوں نے ان لوگوں سے کہا جو اﷲ کی نازل کردہ کتاب کو ناپسند کرتے تھے کہ ہم بعض امور میں تمہاری پیروی کریں گے ، اور اﷲ ان کے خفیہ مشورہ کرنے کو خوب جانتا ہے