Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यदि हम चाहें तो उन्हें तुम्हें दिखा दें, फिर तुम उन्हें उन के लक्षणों से पहचान लो; किन्तु तुम उन्हें उन की बातचीत के ढब से अवश्य पहचान लोगे। अल्लाह तो तुम्हारे कर्मों को जानता ही है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراگرہم چاہیں توضرورآپ کو وہ سب دکھادیں پھراُن کے چہرے کی علامات سے آپ اُنہیں ضرورپہچان لیتے اورآپ انہی کے اندازِ کلام سے ضرور اُنہیں پہچان جائیں گے اور اﷲ تعالیٰ تمہارے سب اعمال کوجانتاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اگر ہم چاہتے تو تمہیں ان کو دکھا دیتے ، پس تم ان کی علامتوں سے ان کو پہچان ہی لیتے اور تم ان کے لہجہ کے تذبذب سے تو ان کو پہچان ہی لو گے اور اللہ تمہارے اعمال کو جانتا ہی ہے ۔

By Hussain Najfi

اگر ہم چاہیں تو وہ لوگ آپ کو دکھا دیں اور آپ انہیں علامتوں سے پہچان لیں اور ( خاص کر ) آپ انہیں ان کے اندازِ گفتگو سے تو ضرور پہچان لیں گے اور اللہ تم سب کے اعمال کو جانتا ہے ۔

By Moudoodi

ہم چاہیں تو انہیں تم کو آنکھوں سے دکھا دیں اور ان کے چہروں سے تم ان کو پہچان لو ۔ مگر ان کے انداز کلام سے تو تم ان کو جان ہی لو گے ۔ اللہ تم سب کے اعمال سے خوب واقف ہے ۔

By Mufti Naeem

اور ( اے محبوب ﷺ ) اگر ہم چاہیں تو یہ تمام لوگ آپ کو ( بے نقاب کرکے ) دکھلادیں پس آپ انہیں ان کی نشانیوں سے پہچان لیں اور آپ البتہ انہیں ان کی چرب زبانی سے ضرور پہچان لیں گے ، اور اللہ ( تعالیٰ ) تم لوگوں کے اعمال کو خوب جانتے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور ( مسلمانو ) اگر ہم چاہیں تو تمہیں یہ لوگ اس طرح دکھا دیں کہ تم ان کی علامت سے انہیں پہچان جاؤ ، اور ( اب بھی ) تم انہیں بات کرنے کے ڈھپ سے ضرور پہچان ہی جاؤ گے ، اور اللہ تم سب کے اعمال کو خوب جانتا ہے ۔

By Noor ul Amin

اور اگرہم چاہیں تو آ پکو دکھلا دیں آپ انہیں ان کے چہروں سے پہچان لیں آپ انہیں ان کے طرز کلام سے پہچان ہی لیں گے اور اللہ تمہارے اعمال جانتا ہے

By Kanzul Eman

اور اگر ہم چاہیں تو تمہیں ان کو دکھا دیں کہ تم ان کی صورت سے پہچان لو ( ف۷۸ ) اور ضرور تم انہیں بات کے اسلوب میں پہچان لو گے ( ف۷۹ ) اور اللہ تمہارے عمل جانتا ہے ( ف۸۰ )

By Tahir ul Qadri

اور اگر ہم چاہیں تو آپ کو بلاشبہ وہ ( منافق ) لوگ ( اس طرح ) دکھا دیں کہ آپ انہیں ان کے چہروں کی علامت سے ہی پہچان لیں ، اور ( اسی طرح ) یقیناً آپ ان کے اندازِ کلام سے بھی انہیں پہچان لیں گے ، اور اﷲ تمہارے سب اعمال کو ( خوب ) جانتا ہے