ताकि अल्लाह तुम्हारे अगले और पिछले गुनाहों को क्षमा कर दे और तुम पर अपनी अनुकम्पा पूर्ण कर दे और तुम्हें सीधे मार्ग पर चलाए,
تاکہ ا ﷲتعالیٰ آپ کے لیے بخش دے آپ کا کوئی گناہ ،جوپہلے ہوچکااورجوبعدمیں ہوااورآپ پراپنی نعمت پوری کر دے اورآپ کی سیدھے راستے کی طرف راہ نمائی کرے۔
کہ اللہ تمہارے تمام اگلے اور پچھلے گناہوں کو بخشے ، تم پر اپنی نعمت تمام کرے ، تمہارے لئے ایک بالکل سیدھی راہ کھول دی ۔
تاکہ اللہ ان ( لوگوں کی نظر میں ) آپ ( ص ) کے تمام اگلے اور پچھلے گناہ بخش دے اور آپ پر اپنی نعمت تام و تمام کرے اور آپ ( ص ) کو منزلِ مقصود تک پہنچا ئے ۔
تاکہ اللہ تمہاری اگلی پچھلی ہر کوتاہی سے درگزر فرمائے 2 اور تم پر اپنی نعمت کی تکمیل کر دے 3 اور تمہیں سیدھا راستہ دکھاۓ4
تاکہ اللہ ( تعالیٰ ) آپ کے اگلے اور پچھلے شان سے کمتر باتوں کو معاف فرمادے اور آپ پر اپنی نعمت کامل کردے اور آپ کو سیدھے راستے کی طرف استقامت عطا فرمائے رکھے
تاکہ اللہ تمہاری اگلی پچھلی تمام کوتاہیوں کو معاف کردے ، ( ٢ ) اور تاکہ اپنی نعمت تم پر مکمل کردے ، اور تمہیں سیدھے راستے پر لے چلے ، ( ٣ )
تاکہ اللہ آپ کے اگلے اور پچھلے گناہوں کو معاف کردے اور آپ پر اپنی نعمت پوری کردے اور آپ کو صراط مستقیم پر چلائے
تاکہ اللہ تمہارے سبب سے گناہ بخشے تمہارے اگلوں کے اور تمہارے پچھلوں کے ( ف۳ ) اور اپنی نعمتیں تم پر تمام کردے ( ف٤ ) اور تمہیں سیدھی راہ دکھا دے ( ف۵ )
تاکہ آپ کی خاطر اللہ آپ کی امت ( کے اُن تمام اَفراد ) کی اگلی پچھلی خطائیں معاف فرما دے٭ ( جنہوں نے آپ کے حکم پر جہاد کیے اور قربانیاں دیں ) اور ( یوں اسلام کی فتح اور امت کی بخشش کی صورت میں ) آپ پر اپنی نعمت ( ظاہراً و باطناً ) پوری فرما دے اور آپ ( کے واسطے سے آپ کی امت ) کو سیدھے راستہ پر ثابت قدم رکھے