Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

इस के अतिरिक्त दूसरी और विजय का भी वादा है, जिस की सामर्थ्य अभी तुम्हे प्राप्त नहीं, उन्हें अल्लाह ने घेर रखा है। अल्लाह को हर चीज़ की सामर्थ्य प्राप्त है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور کئی اور(غنیمتیں)بھی جس پر ابھی تک تم قادر نہیں ہوئے حالانکہ اللہ تعالیٰ نے یقیناًاُن کو گھیر رکھا ہے اورہمیشہ سے اﷲ تعالیٰ ہرچیزپر پوری قدرت رکھنے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ایک دوسری فتح بھی ہے جس پر تم ابھی قادر نہیں ہوئے ہو ، لیکن اللہ نے اس کا احاطہ کر رکھا ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

By Hussain Najfi

اور غنیمتیں بھی ہیں جن پر تم ابھی قادر نہیں ہوئے اور اللہ نے ان کو گھیر رکھا ہے ( اس کے قبضہ میں ہیں ) اور اللہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے ۔

By Moudoodi

اس کے علاوہ دوسری اور غنیمتوں کا بھی وہ تم سے وعدہ کرتا ہے جن پر تم ابھی تک قادر نہیں ہوئے ہو اور اللہ نے ان کو گھیر رکھا ہے40 ، اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

By Mufti Naeem

اور دوسری فتوحات جن پر تم قدرت نہیں رکھتے تھے تحقیق اللہ ( تعالیٰ ) نے ان کا احاطہ کرلیا اور اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر قادر ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور ایک فتح اور بھی ہے جو ابھی تمہارے قابو میں نہیں آئی ، لیکن اللہ نے اس کو اپنے احاطے میں لے رکھا ہے ( ١٩ ) اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت طرح قادر ہے ۔

By Noor ul Amin

اور ایک اور ( فتح بھی دے گا ) جس پر تم ابھی قادرنہیں ہوئے اور اللہ اس کا احاطہ کئے ہوئے ہے اور اللہ ہر چیزپرقادر ہے

By Kanzul Eman

اور ایک اور ( ف۵۲ ) جو تمہارے بل ( بس ) کی نہ تھی ( ف۵۳ ) وہ اللہ کے قبضہ میں ہے ، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور دوسری ( مکّہ ، ہوازن اور حنین سے لے کر فارس اور روم تک کی بڑی فتوحات ) جن پر تم قادر نہ تھے بیشک اﷲ نے ( تمہارے لئے ) ان کا بھی احاطہ فرما لیا ہے ، اور اﷲ ہر چیز پر بڑی قدرت رکھنے والا ہے