बद्दुओं ने कहा कि, "हम ईमान लाए।" कह दो, "तुम ईमान नहीं लाए। किन्तु यूँ कहो, 'हम तो आज्ञाकारी हुए' ईमान तो अभी तुम्हारे दिलों में दाख़िल ही नहीं हुआ। यदि तुम अल्लाह और उस के रसूल की आज्ञा का पालन करो तो वह तुम्हारे कर्मों में से तुम्हारे लिए कुछ कम न करेगा। निश्चय ही अल्लाह बड़ा क्षमाशील, अत्यन्त दयावान है।"
دیہاتیوں نے کہا: ہم ایمان لائے ۔‘‘کہہ دو: ’’تم ایمان نہیں لائے بلکہ کہو ہم مسلمان ہو گئے ہیں اور ابھی تک ایمان تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا‘‘اور اگرتم اﷲ تعالیٰ اوراُس کے رسول کی اطاعت کروتووہ تمہارے اعمال میں سے کچھ بھی کم نہیں کرے گا،یقیناًاﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والاہے۔
اہل بدو نے کہا کہ ہم ایمان لائے ۔ ان کو بتادو کہ تم ایمان نہیں لائے ۔ ہاں! یوں کہو کہ ہم نے اطاعت کرلی اور ابھی ایمان تمہارے دلوں کے اندر داخل نہیں ہوا ہے اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو گے تو اللہ تمہارے اعمال میں سے ذرا بھی کم نہیں کرے گا ۔ بیشک اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے ۔
اعراب ( صحرائی عرب ) کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے ہیں ان سے کہئے کہ تم ایمان نہیں لائے بلکہ یوں کہو کہ ہم اسلام لائے ہیں اور ایمان تو ابھی تمہارے دلوں میں داخل ہوا ہی نہیں ہے اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول ( ص ) کی اطاعت کرو گے تو وہ ( اللہ ) تمہارے اعمال سے کچھ بھی کمی نہیں کرے گا ۔ بےشک اللہ بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔
یہ بدوی کہتے ہیں کہ ہم ایمان لاۓ 30 ۔ ان سے کہو تم ایمان نہیں لاۓ ، بلکہ یوں کہو کہ ہم مطیع ہو گئے 31 ۔ ایمان ابھی تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا ہے ۔ اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول کی فرماں برداری اختیار کر لو تو وہ تمہارے اعمال کے اجر میں کوئی کمی نہ کرے گا ، یقیناً اللہ بڑا درگزر کرنے والا اور رحیم ہے ۔
یہ دیہاتی لوگ کہتے ہیں: ہم ایمان لے آئے ، ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے: تم لوگ ایمان نہیں لائے اور لیکن ( یہ ) کہو: ہم نے ظاہری اطاعت اختیار کرلی اور ابھی تک ایمان تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا اور اگر تم اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) کی اطاعت کرو ( تو ) وہ تماہرے اعمال میں سے کچھ بھی کم نہیں کرے گا ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) خوب بخشنے والے رحم والے ہیں
یہ دیہاتی کہتے ہیں کہ : ہم ایمان لے آئے ہیں ۔ ان سے کہو کہ : تم ایمان تو نہیں لائے ، البتہ یہ کہو کہ ہم نے ہتھیار ڈال دیے ہیں ، ( ١٠ ) اور ایمان ابھی تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا ۔ اور اگر تم واقعی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو گے تو اللہ تمہارے اعمال ( کے ثواب ) میں ذرا بھی کمی نہیں کرے گا ۔ یقینا اللہ بہت بخشنے والا ، بہت مہربان ہے ۔
دیہاتیوں نے کہاکہ ’’ ہم ایمان لے آئے ہیں ‘‘آپ کہہ دیجئے ’’ تم ایمان نہیں لائے بلکہ یوں کہوکہ ہم مسلمان ہو گئے اور ابھی تک ایمان توتمہارے دلوں میں داخل ہی نہیں ہوا ، اگرتم اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کروگے تواللہ تمہارے اعمال سے کچھ کمی نہیں کرے گااللہ یقینابخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے
گنوار بولے ہم ایمان لائے ( ف۳٤ ) تم فرماؤ تم ایمان تو نہ لائے ( ف۳۵ ) ہاں یوں کہوں کہ ہم مطیع ہوئے ( ف۳٦ ) اور ابھی ایمان تمہارے دلوں میں کہاں داخل ہوا ( ف۳۷ ) اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرو گے ( ف۳۸ ) تو تمہارے کسی عمل کا تمہیں نقصان نہ دے گا ( ف۳۹ ) بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،
دیہاتی لوگ کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے ہیں ، آپ فرما دیجئے: تم ایمان نہیں لائے ، ہاں یہ کہو کہ ہم اسلام لائے ہیں اور ابھی ایمان تمہارے دلوں میں داخل ہی نہیں ہوا ، اور اگر تم اﷲ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اطاعت کرو تو وہ تمہارے اعمال ( کے ثواب میں ) سے کچھ بھی کم نہیں کرے گا ، بیشک اﷲ بہت بخشنے والا بہت رحم فرمانے والا ہے