Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जब मैंने हवारियों के दिल में डाल दिया कि मुझ पर और मेरे रसूल पर ईमान लाओ तो उन्होंने कहा कि हम ईमान लाए और आप गवाह रहिए कि हम फ़रमाँबरदार हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجب میں نے حواریوں کے دل میں ڈال دیاکہ مجھ پراورمیرے رسول پر ایمان لاؤ انہوں نے کہاکہ ہم ایمان لائے ہیں اورآپ گواہ رہیں کہ یقیناہم فرماں بردار ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ میں نے حواریوں کی طرف وحی کی کہ مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لاؤ تو وہ بولے کہ ہم ایمان لائے اور تو گواہ رہ کہ ہم مسلم ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور وہ وقت قابل ذکر ہے جب میں نے حواریون کو الہام کیا کہ مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لاؤ ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایمان لائے اور گواہ رہنا کہ ہم مسلمان ( تیرے فرمانبردار بندے ) ہیں ۔

By Moudoodi

اور جب میں نے حواریوں کو اشارہ کیا کہ مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لاؤ تب انہوں نے کہا کہ ہم ایمان لائے اور گواہ رہو کہ ہم مسلم ہیں” 127

By Mufti Naeem

اور جب میں حواریوں کو حکم دیا کہ مجھ پر اور میرے رسولوں پر ایمان لائو انہوں نے کہا کہ ہم ایمان لائے اور آپ گواہ رہئے کہ بلاشبہ ہم فرمانبردار ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

جب میں نے حواریوں کے دل میں یہ بات ڈالی کہ : تم مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لاؤ ، تو انہوں نے کہا : ہم ایمان لے آئے اور آپ گواہ رہیے کہ ہم فرمانبردار ہیں ۔

By Noor ul Amin

اور جب میں نے حواریوں کو اشارہ کیا کہ وہ مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لائیں تب وہ ( حضرت عیسیٰ سے ) کہنے لگے: ہم ایمان لاتے ہیں اور آپ گواہ رہیے کہ ہم مسلمان ہیں

By Kanzul Eman

اور جب میں نے حواریوں ( ف۲۷۳ ) کے دل میں ڈالا کہ مجھ پر اور میرے رسول پر ( ف۲۷٤ ) ایمان لاؤ بولے ہم ایمان لائے اور گواہ رہ کہ ہم مسلمان ہیں ( ف۲۷۵ )

By Tahir ul Qadri

اور جب میں نے حواریوں کے دل میں ( یہ ) ڈال دیا کہ تم مجھ پر اور میرے پیغمبر ( عیسٰی علیہ السلام ) پر ایمان لاؤ ، ( تو ) انہوں نے کہا: ہم ایمان لے آئے اور تو گواہ ہو جا کہ ہم یقیناً مسلمان ہیں