Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ईसा बिन मरियम ने दुआ कीः ऐ अल्लाह हमारे रब! आप आसमान से हम पर एक दस्तरख़्वान उतारिए जो हमारे लिए एक ईद बन जाए हमारे अगलों के लिए और हमारे पिछलों के लिए और आप की तरफ़ से एक निशानी हो, और हमें अता करिए आप ही बेहतरीन अता फ़रमाने वाले हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

عیسیٰ ابنِ مریم نے دُعاکی: ’’اے اﷲہمارے رب!آسمان سے ہم پرایک خوان اُتار جو ہمارے پہلوں اور پچھلوں کے لیے عیدہواورتیری طرف سے ایک نشانی ہواورہمیں رزق عطا فرمااور تورزق عطا کرنے والوں میں سے بہترین ہے۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

عیسیٰ ابن مریم نے دعا کی: اے ہمارے پروردگار! تو ہم پر آسمان سے ایک خوان اتار جو ہمارے لئے ایک یادگار بن جائے ، ہمارے اگلوں اور پچھلوں کیلئے اور تیری طرف سے ایک نشانی ٹھہرے اور عطا فرما ، تو بہترین عطا فرمانے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

عیسیٰ بن مریم ( ع ) نے ( دعا کرتے ہوئے ) کہا اے اللہ! اے ہمارے پروردگار! ہم پر آسمان سے ایک خوان نازل کر جو ہمارے لئے اور ہمارے اگلوں پچھلوں کے لئے عید قرار پائے اور تیری طرف سے قدرتی نشانی بن جائے ۔ اور ہمیں روزی عطا فرما تو بہترین روزی عطا کرنے والا ہے ۔

By Moudoodi

اس پر عیسٰی ابن مریم نے دعا کی “ خدایا ! ہمارے رب ! ہم پر آسمان سے ایک خوان نازل کر جو ہمارے لیے اور ہمارے اگلوں پچھلوں کے لیے خوشی کا موقع قرار پائے اور تیری طرف سے ایک نشانی ہو ، ہم کو رزق دے اور تو بہترین رازق ہے ” ۔

By Mufti Naeem

عیسیٰ ابن مریم ( علیہ السلام ) نے دعا فرمائی کہ اے اﷲ! ہمارے پروردگار! ہم پر آسمان سے خوان نازل فرمائیے کہ وہ ہمارے لیے ہمارے اگلوں اور ہمارے پچھلوں کیلئے خوشی کی بات بن جائے اور آپ کی طرف سے ایک نشانی ہو جائے ۔ اور آپ ہم کو رزق عطا فرمائیے آپ تو بہترین رزق عطا فرمانے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( چنانچہ ) عیسیٰ ابن مریم نے درخواست کی کہ : یا اللہ ! ہم پر آسمان سے ایک خوان اتار دیجیے جو ہمارے لیے اور ہمارے اگلوں اور پچھلوں کے لیے ایک خوشی کا موقع بن جائے ، اور آپ کی طرف سے ایک نشانی ہو ۔ اور ہمیں یہ نعمت عطا فرما ہی دیجیے ، اور آپ سب سے بہتر عطا فرمانے والے ہیں ۔

By Noor ul Amin

چنانچہ عیسیٰ علیہ السلام نے دعاکی:’’اے اللہ! ہمارے رب !ہم پر آسمانوں سے ایک دسترخوان اتاردےجو ہمارے پہلوں اور پچھلوں سب کے لئے خوشی کا موقعہ بن جائے اور تیری جانب سے ( میری صداقت کی ) ایک نشانی بھی بن جائے اور توہمیں روزی عطافرما ، اور توسب سے بہتررزق دینے والا ہے‘‘

By Kanzul Eman

عیسیٰ بن مریم نے عرض کی ، اے اللہ ! اے رب ہمارے! ہم پر آسمان سے ایک خوان اتار کہ وہ ہمارے لیے عید ہو ( ف۲۸۲ ) ہمارے اگلے پچھلوں کی ( ف۲۸۳ ) اور تیری طرف سے نشانی ( ف۲۸٤ ) اور ہمیں رزق دے اور تو سب سے بہتر روزی دینے والا ہے ،

By Tahir ul Qadri

عیسٰی ابن مریم ( علیہ السلام ) نے عرض کیا: اے اﷲ! اے ہمارے رب! ہم پر آسمان سے خوانِ ( نعمت ) نازل فرما دے کہ ( اس کے اترنے کا دن ) ہمارے لئے عید ہوجائے ہمار ے اگلوں کے لئے ( بھی ) اور ہمارے پچھلوں کے لئے ( بھی ) اور ( وہ خوان ) تیری طرف سے نشانی ہو ، اور ہمیں رزق عطا کر اور تو سب سے بہتر رزق دینے والا ہے