उन्होंने कहा कि ऐ मूसा! हम कभी वहाँ दाख़िल न होंगे जब तक वे लोग वहाँ हैं, पस तुम और तुम्हारा अल्लाह दोनों जाकर लड़ो, हम यहाँ बैठे हैं।
انہوں نے کہاکہ اے موسیٰ!بے شک ہم اس وقت تک ہرگزاس میں کبھی بھی داخل نہ ہوں گے جب تک وہ لوگ اس میں رہیں گے سو تم اورتمہارارب دونوں جاکرلڑو، یقیناہم تو یہاں بیٹھنے والے ہیں۔
وہ بولے کہ اے موسیٰ! ہم اس میں ہرگز نہیں داخل ہونے کے ، جب تک وہ اس میں موجود ہیں ۔ تو تم اور تمہارا خداوند جاکر لڑو ، ہم تو یہاں بیٹھتے ہیں ۔
انہوں نے کہا موسیٰ! ہم ہرگز اس میں داخل نہیں ہوں گے ۔ جب تک وہ اس میں ہیں ۔ لہٰذا آپ اور آپ کا خدا دونوں چلے جائیں اور جا کر لڑیں ہم تو یہیں بیٹھے ہیں ۔
لیکن انہوں نے پھر یہی کہا کہ “ اے موسیٰ ! ہم تو وہاں کبھی نہ جائیں گے جب تک وہ وہاں موجود ہیں ۔ بس تم اور تمہارا رب ، دونوں جاؤ اور لڑو ، ہم یہاں بیٹھے ہیں ” ۔
انہوں نے کہا اے موسیٰ ہم ہرگز کبھی بھی اس ( بستی ) میں داخل نہیں ہوںگے جب تک کہ وہ اس میں موجود ہیں پس تو اور تیرا رب چلے جائیں اور دونوں لڑلیں بیشک ہم تو یہیں بیٹھے ہوئے ہیں ۔
وہ کہنے لگے : اے موسیٰ ! جب تک وہ لوگ اس ( ملک ) میں موجود ہیں ، ہم ہرگز ہرگز اس میں قدم نہیں رکھیں گے ( اگر ان سے لڑنا ہے تو ) تو بس تم اور تمہارا رب چلے جاؤ ، اور ان سے لڑو ، ہم تو یہیں بیٹھے ہیں ۔
وہ کہنے لگے موسیٰ : جب تک وہ ( جبارلوگ ) وہاں موجود ہیں ہم تو کبھی بھی نہ داخل نہ ہوں گے لہٰذاتم اور رب دونوں جائواوران سے جنگ کروہم تو یہیں بیٹھتے ہیں
بولے ( ف۷٤ ) اے موسیٰ ہم تو وہاں ( ف۷۵ ) کبھی نہ جائیں گے جب تک وہ وہاں ہیں تو آپ جائیے اور آپ کا رب تم دونوں لڑو ہم یہاں بیٹھے ہیں ،
انہوں نے کہا: اے موسٰی! جب تک وہ لوگ اس ( سرزمین ) میں ہیں ہم ہرگز کبھی بھی وہاں داخل نہیں ہوں گے ، پس تم جاؤ اور تمہارا رب ( ساتھ جائے ) سو تم دونوں ( ہی ان سے ) جنگ کرو ، ہم تو یہیں بیٹھے ہیں