फिर उसके नफ़्स ने उसको अपने भाई के क़त्ल पर राज़ी कर लिया और उसने उसे क़त्ल कर डाला, फिर वह नुक़सान उठाने वालों में शामिल हो गया।
چنانچہ اُس کے نفس نے اُس کے لیے اس کے بھائی کے قتل کوپسندیدہ بنادیاتواُس نے اسے قتل کرڈالا،چنانچہ وہ خسارہ اُٹھانے والوں میں سے ہوگیا۔
بالآخر اس کے نفس نے اس کو اپنے بھائی کے قتل پر آمادہ کرلیا اور وہ اس کو قتل کرکے نامرادوں میں سے ہوگیا ۔
تو ( بالآخر ) اس کے نفس نے اپنے بھائی کے قتل کو اس کے لئے آسان بنا دیا ۔ چنانچہ اس نے اسے قتل کر دیا اور وہ نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگیا ۔
آخرکار اس کے نفس نے اپنے بھائی کا قتل اس کے لیے آسان کر دیا اور وہ اسے مار کر ان لوگوں میں شامل ہو گیا جو نقصان اٹھانے والے ہیں ۔
اگر تومجھے قتل کرنے کیلئے اپنا ہاتھ میری طرف بڑھائے گا ( تب بھی ) میں تجھے قتل کرنے کیلئے اپنا ہاتھ تیری طرف نہیں پڑھائوں گا بیشک میں اﷲتعالیٰ رب العلمین سے ڈرتا ہوں ۔
آخر کار اس کے نفس نے اس کو اپنے بھائی کے قتل پر آمادہ کرلیا ، چنانچہ اس نے اپنے بھائی کو قتل کر ڈالا ، اور نامرادوں میں شامل ہوگیا ۔
بالآخردوسرے نے اپنے آپ کو اپنے بھائی کے قتل پر آمادہ کرلیاچنانچہ اسے مارڈالا اور نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو گیا
تو اسکے نفس نے اسے بھائی کے قتل کا چاؤ دلایا تو اسے قتل کردیا تو رہ گیا نقصان میں ( ف۸۵ )
پھر اس ( قابیل ) کے نفس نے اس کے لئے اپنے بھائی ( ہابیل ) کا قتل آسان ( اور مرغوب ) کر دکھایا ، سو اس نے اس کو قتل کردیا ، پس وہ نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگیا