बेशक हमने तौरात उतारी है जिसमें हिदायत और रौशनी है, उसी के मुताबिक़ अल्लाह के फ़रमाँबरदार अम्बिया यहूदी लोगों के दरमियान फ़ैसला किया करते थे और उनके अल्लाह वाले लोग और उलमा भी; इसलिए कि वह अल्लाह की किताब पर निगहबान ठहराए गए थे और वे उसके गवाह थे, पस तुम इंसानों से न डरो (बल्कि) मुझ से डरो और मेरी आयतों को क़ीमत के बदले न बेचो, और जो कोई उसके मुवाफ़िक़ फ़ैसला न करे जो अल्लाह ने उतारा है तो वही लोग काफ़िर हैं।
یقیناًہم نے تورات نازل کی جس میں ہدایت اورروشنی تھی، اسی کے مطابق اللہ تعالیٰ کے فرماں بردار انبیاء، اللہ والے اورعلماء ان لوگوں کے لیے فیصلہ کرتے تھے جویہودی بنے۔ اس لیے کہ انہیں کتاب اللہ کا محافظ بنایا گیا تھا۔ اور وہ اس پرگواہ بھی تھے۔چنانچہ تم لوگوں سے نہ ڈرو اورمجھ سے ڈرو اور میری آیات کے بدلے تھوڑی قیمت نہ لو،اورجواُس کے مطابق فیصلہ نہ کریں جواللہ تعالیٰ نے نازل کیاہے تووہی لوگ کافرہیں۔
بیشک ہم ہی نے تورات اتاری ، جس میں ہدایت اور روشنی ہے ۔ اسی کے مطابق خدا کے فرمانبردار انبیاء ، ربانی علماء اور فقہاء یہود کے معاملات کے فیصلے کرتے تھے بوجہ اس کے کہ وہ کتابِ الہٰی کے امین اور اس کے گواہ ٹھہرائے گئے تھے کہ لوگوں سے نہ ڈریو ، مجھ ہی سے ڈریو اور میرے احکام کو دنیا کی متاع حقیر کے عوض نہ فروخت کیجیو ۔ اور جو لوگ اللہ کی اتاری ہوئی شریعت کے مطابق فیصلے نہ کریں تو یہی لوگ کافر ہیں ۔
ہم نے توراۃ نازل کی جس میں ہدایت اور نور ( روشنی ) تھی اس کے مطابق یہودیوں کے لئے فیصلے کرتے تھے ۔ وہ تمام نبی جو اللہ کے مطیع و فرمانبردار تھے اللہ والے علماء و احبار بھی اس کے مطابق فیصلے کرتے تھے جس کی حفاظت کے وہ ذمہ دار بنائے گئے تھے اور جس کے وہ گواہ تھے ۔ پس تم لوگوں سے نہ ڈرو ۔ بلکہ مجھ سے ڈرو ۔ اور میری آیات کو تھوڑی سی قیمت کے عوض فروخت نہ کرو اور جو اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں ، وہ کافر ہیں ۔
ہم نے تورات نازل کی جس میں ہدایت اور روشنی تھی ۔ سارے نبی ، جو مسلِم تھے ، اسی کے مطابق ان یہودی بن جانے والوں کے معاملات 72 کا فیصلہ کرتے تھے ، اور اِسی طرح ربّانی اور اَحبار بھی 73 ﴿اسی پر فیصلہ کا مدار رکھتے تھے﴾ کیونکہ انہیں کتاب اللہ کی حفاظت کا ذمہ دار بنایا گیا تھا اور وہ اس پر گواہ تھے ۔ پس ﴿اے گروہ یہود !﴾ تم لوگوں سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو اور میری آیات کو ذرا ذرا سے معاوضے لے کر بیچنا چھوڑ دو ۔ جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی کافر ہیں ۔
بیشک ہم نے تورات نازل کی ہے جس میں ہدایت اور روشنی ہے ۔ انبیاء علیہم السلام جو اﷲتعالیٰ کے فرما نبردار ہیں اور اﷲوالے اور علما یہودیوں کیلئے اسی کے مطابق فیصلے کیا کرتے تھے اس لیے کہ اﷲتعالیٰ نے انہیں کتاب کی حفاظت کا حکم دیا تھا اور وہ اس پر گواہ ( بھی ) تھے ۔ سو تم لوگوں سے نہ ڈرو اور مجھ ( ہی ) سے ڈرو اور میری آیتیں تھوڑی سے قیمت کے بدلے نہ بیچو اور جو کوئی اﷲتعالیٰ کے نازل کیے ہوئے احکام کے مطابق فیصلے نہ کرے تو یہی لوگ کافر ہیں ۔
بیشک ہم نے تورات نازل کی تھی جس میں ہدایت تھی اور نور تھا ۔ تمام نبی جو اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار تھے ، اسی کے مطابق یہودیوں کے معاملات کا فیصلہ کرتے تھے ، اور تمام اللہ والے اور علماء بھی ( اسی پر عمل کرتے رہے ) کیونکہ ان کو اللہ کی کتاب کا محافظ بنایا گیا تھا ، اور وہ اس کے گواہ تھے ۔ لہذا ( اے یہودیو ) تم لوگوں سے نہ ڈرو ، اور مجھ سے ڈرو ، اور تھوڑی سی قیمت لینے کی خا طر میری آیتوں کا سودا نہ کیا کرو ۔ اور جو لوگ اللہ کے نازل کیے ہوئے حکم کے مطابق فیصلہ نہ کریں ، وہ لوگ کافر ہیں ۔
بلاشبہ ہم نے تورات اتاری جس میں ہدایت اور روشنی ہے اس کے مطابق اللہ کے فرمابردارنبی ان لوگوں کے فیصلے کیا کرتے تھے جو یہودی بن گئے تھے اور اللہ والے اور علماء بھی ( اسی تورات کے مطابق فیصلے کرتے تھے ) کیونکہ وہ کتابِ اللہ کی حفاظت کے ذمہ داربنائے گئے تھے اور وہ اس کے ( حق ہونے کی ) شہادت بھی دیتے تھے لہٰذاتم لوگوں سے نہ ڈرو بلکہ مجھی سے ڈرو اور میری آیات کو حقیرسے معاوضہ کی خاطر بیچ نہ کھائو اورجو لوگ اللہ کے نازل کردہ احکام کے مطابق فیصلہ نہ کریں تووہی لوگ کافر ہیں
بیشک ہم نے توریت اتاری اس میں ہدایت اور نور ہے ، اس کے مطابق یہود کو حکم دیتے تھے ہمارے فرمانبردار نبی اور عالم اور فقیہہ کہ ان سے کتاب اللہ کی حفاظت چاہی گئی تھی ( ف۱۱۳ ) اور وہ اس پر گواہ تھے تو ( ف۱۱٤ ) لوگوں سے خوف نہ کرو اور مجھ سے ڈرو اور میری آیتوں کے بدلے ذلیل قیمت نہ لو ( ف۱۱۵ ) اور جو اللہ کے اتارے پر حکم نہ کرے ( ف۱۱٦ ) وہی لوگ کافر ہیں ،
بیشک ہم نے تورات نازل فرمائی جس میں ہدایت اور نور تھا ، اس کے مطابق انبیاء جو ( اﷲ کے ) فرمانبردار ( بندے ) تھے یہودیوں کو حکم دیتے رہے اور اﷲ والے ( یعنی ان کے اولیاء ) اور علماء ( بھی اسی کے مطابق فیصلے کرتے رہے ) ، اس وجہ سے کہ وہ اﷲ کی کتاب کے محافظ بنائے گئے تھے اور وہ اس پر نگہبان ( و گواہ ) تھے ۔ پس تم ( اقامتِ دین اور احکامِ الٰہی کے نفاذ کے معاملے میں ) لوگوں سے مت ڈرو اور ( صرف ) مجھ سے ڈرا کرو اور میری آیات ( یعنی احکام ) کے بدلے ( دنیا کی ) حقیر قیمت نہ لیا کرو ، اور جو شخص اللہ کے نازل کردہ حکم کے مطابق فیصلہ ( و حکومت ) نہ کرے سو وہی لوگ کافر ہیں