और हमने उनके पीछे ईसा बिन मरियम को भेजा तस्दीक़ करते हुए अपने से पहले की किताब तौरात की और हमने उनको इंजील दी जिसमें हिदायत और रौशनी है और वह तस्दीक़ करने वाली थी अपने से पहली किताब तौरात की और हिदायत और नसीहत डरने वालों के लिए।
اورہم نے ان کے پیچھے اُن کے قدموں کے نشانوں پرعیسیٰ ابنِ مریم کوبھیجاجواس سے پہلے تورات کی تصدیق کرنے والاتھااورہم نے اُس کوانجیل عطاکی جس میں ہدایت اورروشنی تھی اورجواپنے سے پہلے تورات کی تصدیق کرنے والی تھی اورمتقی لوگوں کے لیے ہدایت اورنصیحت تھی ۔
اور ہم نے ان کے پیچھے انہی کے نقشِ قدم پر عیسیٰ ابنِ مریم کو بھیجا ، مصداق اپنے سے پیشتر سے موجود تورات کے اور ہم نے اس کو عطا کی انجیل ، ہدایت اور روشنی پر مشتمل ، مصداق اپنے سی پیشتر سے موجود تورات کی اور ہدایت ونصیحت خدا ترسوں کیلئے ۔
ہم نے ان ( انبیاء ) کے نقش قدم پر عیسیٰ کو بھیجا اپنے سے پہلے موجود کتاب یعنی تورات کی تصدیق کرنے والا بنا کر اور ہم نے ان کو انجیل عطا کی ۔ جس میں ہدایت ہے اور نور بھی جو تصدیق کرنے والی تھی ۔ اپنے سے پہلے موجود کتاب یعنی تورات کی اور یہ ( انجیل ) صحیح رہنمائی اور نصیحت تھی پرہیزگاروں کے لیے ۔
پھر ہم نے ان پیغمبروں کے بعد مریم کے بیٹے عیسٰی کو بھیجا ۔ تورات میں سے جو کچھ اس کے سامنے موجود تھا وہ اس کی تصدیق کرنے والا تھا ۔ اور ہم نے اس کو انجیل عطا کی جس میں راہنمائی اور روشنی تھی اور وہ بھی تورات میں سے جو کچھ اس وقت موجود تھا اس کی تصدیق کرنے والی تھی76 اور خدا ترس لوگوں کے لیے سراسر ہدایت اور نصیحت تھی ۔
َاور ہم نے ان کے پیچھے عیسیٰ ابن مریم ( علیہ السلام ) کو بھیجا جو اپنے سے پہلے والی کتاب یعنی تورات کی تصدیق کرنے والے تھے اور ہم نے انہیں انجیل عطا فرمائی جس میں ہدایت اور روشنی ہے اور تصدیق کرنے والی ہے اپنے سے پہلے والی کتاب یعنی تورات کی اور ( انجیل ) پرہیزگاروں کیلئے ہدایت اور نصیحت تھی ۔
اور ہم نے ان ( پیغمبروں ) کے بعد عیسیٰ ابن مریم کو اپنے سے پہلی کتاب یعنی تورات کی تصدیق کرنے والا بنا کر بھیجا ، اور ہم نے ان کو انجیل عطا کی جس میں ہدایت تھی اور نور تھا ، اور جو اپنے سے پہلی کتاب یعنی تورات کی تصدیق کرنے والی اور متقیوں کے لیے سراپا ہدایت و نصیحت بن کر آئی تھی ۔
ان ( انبیاء ) کے بعدہم نے عیسیٰ ابن مریم کو بھیجاجواپنے سے پہلے کی نازل شدہ کتاب تورات کی تصدیق کرنے والے تھے ہم نے انہیں انجیل عطاکی جس میں ہدایت اور روشنی تھی ، یہ کتاب اپنے سے پہلی تورات کی تصدیق کرتی تھی اور اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے اس میں ہدایت اور نصیحت تھی
اور ہم ان نبیوں کے پیچھے ان کے نشان قدم پر عیسیٰ بن مریم کو لائے تصدیق کرتا ہوا توریت کی جو اس سے پہلے تھی ( ف۱۲۱ ) اور ہم نے اسے انجیل عطا کی جس میں ہدایت اور نور ہے اور تصدیق فرماتی ہے توریت کی کہ اس سے پہلی تھی اور ہدایت ( ف۱۲۲ ) اور نصیحت پرہیزگاروں کو ،
اور ہم نے ان ( پیغمبروں ) کے پیچھے ان ( ہی ) کے نقوشِ قدم پر عیسٰی ابن مریم ( علیھما السلام ) کو بھیجا جو اپنے سے پہلے کی ( کتاب ) تورات کی تصدیق کرنے والے تھے اور ہم نے ان کو انجیل عطا کی جس میں ہدایت اور نور تھا اور ( یہ انجیل بھی ) اپنے سے پہلے کی ( کتاب ) تورات کی تصدیق کرنے والی ( تھی ) اور ( سراسر ) ہدایت تھی اور پرہیز گاروں کے لئے نصیحت تھی