और चाहिए कि इंजील वाले उसके मुताबिक़ फ़ैसला करें जो अल्लाह ने उसमें उतारा है, और जो कोई उसके मुताबिक़ फ़ैसला न करे जो अल्लाह ने उतारा है तो वही लोग नाफ़रमान हैं।
اورلازم ہے کہ اہلِ انجیل اسی کے مطابق فیصلے کریں جواﷲ تعالیٰ نے اس میں نازل کیا ہے اورجواس کے مطابق فیصلے نہ کریں جواللہ تعالیٰ نے نازل کیاہے تووہی لوگ فاسق ہیں۔
اور واجب ہے کہ اہلِ انجیل بھی فیصلہ کریں اس کے مطابق جو اللہ نے اس میں اتارا اور جو اللہ کے اتارے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں تو وہی لوگ نافرمان ہیں ۔
چاہیے کہ انجیل والے ( نصرانی ) اس ( قانون ) کے مطابق فیصلہ کریں ، جو اللہ نے اس ( انجیل ) میں نازل کیا ہے اور جو اللہ کے نازل کردہ ( قانون ) کے مطابق فیصلہ نہیں کرتے وہی فاسق ( نافرمان ) ہیں ۔
ہمارا حکم تھا کہ اہل انجیل اس قانون کے مطابق فیصلہ کریں جو اللہ نے اس میں نازل کیا ہے اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی فاسق ہیں ۔ 77
اور انجیل والوں کو بھی چاہیے کہ جو کچھ اﷲتعالیٰ نے انجیل میں نازل فرمایا ہے اس کے مطابق فیصلے کریں ۔ اور جو کوئی اﷲتعالیٰ کے نازل کیے ہوئے احکامات کے مطابق فیصلے نہ کرے پس ایسے ہی لوگ نافرمان ہیں ۔
اور انجیل والوں کو چاہئے کہ اللہ نے اس میں جو کچھ نازل کیا ہے اس کے مطابق فیصلہ کریں ، اور جو لوگ اللہ کے نازل کیے ہوئے حکم کے مطابق فیصلہ نہ کریں ، وہ لوگ فاسق ہیں ۔
اوراہل ا نجیل کو ( بھی ) چاہیے کہ جو اللہ نے اس میں احکام نازل فرمائے ، انہی کے مطابق فیصلہ کریں اورجو اللہ کے نازل کردہ ( احکام کے مطابق ) فیصلہ نہ کریں تووہی نافرمان ہیں
اور چاہئے کہ انجیل والے حکم کریں اس پر جو اللہ نے اس میں اتارا ( ف۱۲۳ ) اور جو اللہ کے اتارے پر حکم نہ کریں تو وہی لوگ فاسق ہیں ،
اور اہلِ انجیل کو ( بھی ) اس ( حکم ) کے مطابق فیصلہ کرنا چاہئے جو اللہ نے اس میں نازل فرمایا ہے ، اور جو شخص اللہ کے نازل کردہ حکم کے مطابق فیصلہ ( و حکومت ) نہ کرے سو وہی لوگ فاسق ہیں