Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

बनी-इस्राईल में से जिन लोगों ने कुफ़्र किया उन पर लानत की गई दाऊद और ईसा बिन मरियम की ज़बान से; इसलिए कि उन्होंने नाफ़रमानी की और वे हद से आगे बढ़ जाते थे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

بنی اسرائیل میں سے ان لوگوں پر جنہوں نے کفرکیا داؤداورعیسیٰ ابن مریم کی زبان سے لعنت کی گئی ہے۔یہ اس وجہ سے ہے کہ انہوں نے نافرمانی کی اوروہ حدسے گزر جاتے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

بنی اسرائیل میں سے جنہوں نے کفر کیا ، ان پر داؤد اور عیسیٰ ابن مریم کی زبان سے لعنت ہوئی ۔ یہ اس وجہ سے کہ انہوں نے نافرمانی کی اور وہ حد سے آگے بڑھ جایا کرتے تھے ۔

By Hussain Najfi

بنی اسرائیل میں سے جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ان پر داؤد اور عیسیٰ بن مریم کی زبان سے لعنت کی گئی یہ اس لیے کہ انہوں نے برابر نافرمانی کی اور حد سے بڑھ جاتے تھے ۔

By Moudoodi

بنی اسرائیل میں سے جن لوگوں نے کفر کی راہ اختیار کی ان پر داؤد اور عیسٰی ابنِ مریم کی زبان سے لعنت کی گئی کیونکہ وہ سرکش ہوگئے تھے اور زیادتیاں کرنے لگے تھے ،

By Mufti Naeem

بنی اسرائیل میں سے جن لوگوں نے کفر کیا ان پر دائود ( علیہ السلام ) اور عیسیٰ ( علیہ السلام ) کی زبان سے لعنت کی گئی اس لئے کہ انہوں نے نافرمانی کی اور حد سے نکل جاتے تھے ۔

By Mufti Taqi Usmani

بنو اسرائیل کے جو لوگ کافر ہوئے ان پر داؤد اور عیسیٰ ابن مریم کی زبان سے لعنت بھیجی گئی تھی ( ٥٤ ) یہ سب اس لیے ہوا کہ انہوں نے نافرمانی کی تھی ، اور وہ حد سے گذر جایا کرتے تھے ۔

By Noor ul Amin

بنی اسرائیل میں سے جو لوگ کافرہوگئے ان پر داؤد اور عیسیٰ ابن مریم کی زبان سے لعنت کی گئی کیونکہ وہ نافرمان ہو گئے تھے اور حدسے آگے نکل گئے تھے

By Kanzul Eman

لعنت کیے گئے وہ جنہوں نے کفر کیا بنی اسرائیل میں داؤد اور عیسیٰ بن مریم کی زبان پر ( ف۱۹۷ ) یہ بدلہ ان کی نافرمانی اور سرکشی کا ،

By Tahir ul Qadri

بنی اسرائیل میں سے جن لوگوں نے کفر کیا تھا انہیں داؤد اور عیسٰی ابن مریم ( علیھما السلام ) کی زبان پر ( سے ) لعنت کی جا چکی ( ہے ) ۔ یہ اس لئے کہ انہوں نے نافرمانی کی اور حد سے تجاوز کرتے تھے