रसूल पर सिर्फ़ पहुँचा देने की ज़िम्मेदारी है, अल्लाह जानता है जो कुछ तुम ज़ाहिर करते हो और जो कुछ तुम छुपाते हो।
رسول پر پہنچادینے کے سوا کوئی ذمہ داری نہیں اوراﷲ تعالیٰ جانتاہے جوبھی تم ظاہرکرتے ہواورجوبھی تم چھپاتے ہو۔
رسول پر صرف پہنچا دینے کی ذمہ داری ہے ۔ اللہ جانتا ہے جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو چھپاتے ہو ۔
پیغمبر کی ذمہ داری صرف پیغام پہنچانا ہے اور بس ۔ اور اللہ اسے بھی جانتا ہے جو تم ظاہر کرتے ہو اور اسے بھی جسے تم چھپاتے ہو ۔
رسول پر تو صرف پیغام پہنچا دینے کی ذمّہ داری ہے ، آگے تمہارے کھلے اور چھپے سب حالات کا جاننے والا اللہ ہے ۔
رسول ( ﷺ ) کے ذمے تو صرف پہنچادینا ہی ہے اور اﷲتعالیٰ جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو اور جو کچھ تم چھپاتے ہو اسے جانتے ہیں ۔
رسول پر سوائے تبلیغ کرنے کے کوئی اور ذمہ داری نہیں ہے ۔ اور جو کچھ تم کھلے بندوں کرتے ہو اور جو کچھ چھپاتے ہو ، اللہ ان سب باتوں کو جانتا ہے ۔
رسول کے ذمہ تو صرف پیغام پہنچانا ہے اور جو کچھ تم ظاہرکرتے ہویاچھپاتے ہو اللہ اسے خوب جانتا ہے
رسول پر نہیں مگر حکم پہنچانا ( ف۲٤۰ ) اور اللہ جانتا ہے جو تم ظاہر کرتے اور جو تم چھپاتے ہو ( ف۲٤۱ )
رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر ( احکام کاملاً ) پہنچا دینے کے سوا ( کوئی اور ذمہ داری ) نہیں ، اور اللہ وہ ( سب ) کچھ جانتا ہے جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو تم چھپاتے ہو