Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हम ने मनुष्य को पैदा किया है और हम जानते हैं जो बातें उस के जी में आती हैं। और हम उस से उस की गरदन की रग से भी अधिक निकट हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوربلاشبہ یقیناہم نے انسان کوپیداکیاہے اورہم اُن کوجانتے ہیں جن کاوسوسہ اس کانفس ڈالتاہے اورہم رگِ جان سے بھی زیادہ اُس کے قریب ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور انسان کو ہم نے پیدا کیا ہے اور ہم جانتے ہیں اس کے دل میں جو وسوسے گذرتے ہیں اور ہم ( اس کی ) رگ جاں سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں ۔

By Hussain Najfi

بےشک ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اور ہم وہ وسوسے جانتے ہیں جو اس کا نفس ڈالتا ہے اور ہم اس کی شہ رگ ( حیات ) سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں ۔

By Moudoodi

19 ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اور اس کے دل میں ابھرنے والے وسوسوں تک کو ہم جانتے ہیں 20 ، اور ہم اس کی شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہیں ۔

By Mufti Naeem

اور البتہ تحقیق ہم نے انسان کو پیدا فرمایا اور اس کا دل جو وسوسے ڈالتا ہے ہم ( انہیں بھی ) جانتے ہیں اور ہم اس سے شہ رگ سے زیادہ قریب ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے ، اور اس کے دل میں جو خیالات آتے ہیں ، ان ( تک ) سے ہم خوب واقف ہیں ، اور ہم اس کی شہ رگ سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں ۔

By Noor ul Amin

ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اورجو کچھ اس کے دل میں وسوسہ گزرتا ہے ہم تواسے بھی جانتے ہیں اور اس کی شہ ر گ سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں

By Kanzul Eman

اور بیشک ہم نے آدمی کو پیدا کیا اور ہم جانتے ہیں جو وسوسہ اس کا نفس ڈالتا ہے ( ف۲۸ ) اور ہم دل کی رگ سے بھی اس سے زیادہ نزدیک ہیں ( ف۲۹ )

By Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اور ہم اُن وسوسوں کو ( بھی ) جانتے ہیں جو اس کا نفس ( اس کے دل و دماغ میں ) ڈالتا ہے ۔ اور ہم اس کی شہ رگ سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں