Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अपने रब की क्षमा और उस जन्नत की ओर अग्रसर होने में एक-दूसरे से बाज़ी ले जाओ, जिस का विस्तार आकाश और धरती के विस्तार जैसा है, जो उन लोगों के लिए तैयार की गई है जो अल्लाह और उस के रसूलों पर ईमान लाए हों। यह अल्लाह का उदार अनुग्रह है, जिसे चाहता है प्रदान करता है। अल्लाह बड़े उदार अनुग्रह का मालिक है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

دوڑواپنے رب کی مغفرت اوراُس جنت کی طرف جس کی چوڑائی آسمان اورزمین کی چوڑائی جتنی ہے،اُن لوگوں کے لیے تیارکی گئی ہے جواﷲ تعالیٰ پر اوراُس کے رسولوں پرایمان لائے یہ اﷲ تعالیٰ کافضل ہے،وہ جسے چاہتاہے عطا کرتا ہے اور اﷲ تعالیٰ بڑے ہی فضل والاہے

By Amin Ahsan Islahi

تم مسابقت کرو اپنے رب کی مغفرت اور ایک ایسی جنت کی طرف ، جس کا طول وعرض آسمان وزمین کے طول وعرض کے مانند ہوگا ۔ وہ تیار کی گئی ہے ان لوگوں کیلئے ، جو اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھتے ہیں ۔ یہ اللہ کا فضل ہے ، اس کو بخشے گا وہ جس کو چاہے گا اور اللہ بڑے ہی فضل والا ہے ۔

By Hussain Najfi

ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو اپنے پروردگار کی مغفرت اور اس جنت کی طرف جس کی چوڑائی آسمان و زمین کی چوڑائی کے برابر ہے جو ان لوگوں کیلئے تیار کی گئی ہے جو اللہ اور اس کے رسولوں ( ع ) پر ایمان لائیں اور یہ اللہ کا فضل و کرم ہے جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے اور اللہ بڑا ہی فضل والا ہے ۔

By Moudoodi

دوڑو اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو 37 اپنے رب کی مغفرت اور اس جنت کی طرف جس کی وسعت آسمان و زمین جیسی ہے 38 ۔ جو مہیا کی گئی ہے ان لوگوں کے لیئے جو اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ہوں ۔ یہ اللہ کا فضل ہے ، جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے ۔ اور اللہ بڑے فضل والا ہے ۔

By Mufti Naeem

۔ ( اے لوگو ) تم اپنے رب کی مغفرت اور اس جنت کی طرف ایک دوسریسے آگے بڑھنے کی کوشش کرو ، جس کی وسعت / چوڑائی آسان اور زمین کی وسعت / چوڑائی جیسی ہے ، وہ ان لوگوں کے لیے تیار کی گئی ہے جو اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ہیں ، یہ اللہ ( تعالیٰ ) کا فضل ہے وہ جس کے لیے چاہتا ہے عطا فرمادیتا ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) بڑے فضل والا ہے

By Mufti Taqi Usmani

ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو اپنے پروردگار کی بخشش کی طرف اور اس جنت کی طرف جس کی چوڑائی آسمان اور زمین کی چوڑائی جیسی ہے ، یہ ان لوگوں کے لیے تیار کی گئی ہے جو اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ہیں ، یہ اللہ کا فضل ہے جو وہ جس کو چاہتا ہے دیتا ہے ۔ اور اللہ بڑے فضل والا ہے ۔

By Noor ul Amin

تم اپنے رب کی مغفرت اور جنت کو حاصل کرنے کے لئے سبقت کروجسکاعرض آسمان اور زمین کاعرض کے برابرہے وہ ان کے لئے تیارکی گئی ہےجو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے یہ اللہ کافضل ہے جسے چاہےدیتا ہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے

By Kanzul Eman

بڑھ کر چلو اپنے رب کی بخشش اور اس جنت کی طرف ( ف٦۵ ) جس کی چوڑائی جیسے آسمان اور زمین کا پھیلاؤ ( ف٦٦ ) تیار ہوئی ہے ان کے لیے جو اللہ اور اس کے سب رسولوں پر ایمان لائے ، یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے دے ، اور اللہ بڑا فضل والا ہے ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( اے بندو! ) تم اپنے رب کی بخشش کی طرف تیز لپکو اور جنت کی طرف ( بھی ) جس کی چوڑائی ( ہی ) آسمان اور زمین کی وسعت جتنی ہے ، اُن لوگوں کیلئے تیار کی گئی ہے جو اللہ اور اُس کے رسولوں پر ایمان لائے ہیں ، یہ اللہ کا فضل ہے جسے وہ چاہتا ہے اسے عطا فرما دیتا ہے ، اور اللہ عظیم فضل والا ہے