Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

निश्चय ही हम ने अपने रसूलों को स्पष्ट प्रमाणों के साथ भेजा और उन के लिए किताब और तुला उतारी, ताकि लोग इनसाफ़ पर क़ायम हों। और लोहा भी उतारा, जिस में बड़ी दहशत है और लोगों के लिए कितने ही लाभ है., और (किताब एवं तुला इसलिए भी उतारी) ताकि अल्लाह जान ले कि कौन परोक्ष में रहते हुए उस की और उस के रसूलों की सहायता करता है। निश्चय ही अल्लाह शक्तिशाली, प्रभुत्वशाली है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

بلاشبہ یقیناہم نے اپنے رسولوں کوواضح دلیلوں کے ساتھ بھیجا۔اوراُن کے ساتھ ہم نے کتاب اور میزان بھی نازل کی تاکہ لوگ انصاف قائم کریں اورہم نے لوہا اُتارا جس میں سخت لڑائی کا(سامان)اورلوگوں کے لیے فوائدہیں اورتاکہ اﷲ تعالیٰ جان لے کہ کون بن دیکھے اُس کی اوراُس کے رسولوں کی مددکرتاہے؟بلاشبہ اﷲ تعالیٰ بڑی قوت والا،سب پر غالب ہے

By Amin Ahsan Islahi

بیشک ہم نے اپنے رسولوں کو واضح دلائل کے ساتھ بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب اور میزان نازل کی ، تاکہ لوگ عدل پر قائم ہوں اور ہم نے لوہا بھی اتارا ، جس میں بڑی قوت بھی ہے اور لوگوں کیلئے اس میں دوسرے فوائد بھی ہیں اور ( اس سے اللہ نے یہ بھی چاہا کہ ) وہ ان لوگوں کو ممیّز کرے ، جو اس کی اور اس کے رسولوں کی مدد غیب میں ہوتے کرتے ہیں ۔ بیشک اللہ بڑا ہی زور آور اور غالب ہے ۔

By Hussain Najfi

یقیناً ہم نے اپنے رسولوں ( ع ) کو کھلی ہوئی دلیلوں ( معجزوں ) کے ساتھ بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب اور میزان نازل کی تاکہ لوگ عدل و انصاف پر قائم ہوں اور ہم نے لوہا نازل کیا ( پیدا کیا ) جس میں بڑی قوت ہے ( اور شدید ہیبت ہے ) اور لوگوں کے لئے فائدے بھی ہیں تاکہ اللہ دیکھے کہ کون دیکھے بغیر اس کی اور اس کے رسولوں ( ع ) کی کون مدد کرتا ہے؟ بےشک اللہ بڑا طاقتور ( اور ) زبردست ہے ۔

By Moudoodi

ہم نے اپنے رسولوں کو صاف صاف نشانیوں اور ہدایات کے ساتھ بھیجا ، اور ان کے ساتھ کتاب اور میزان نازل کی تاکہ لوگ انصاف پر قائم ہوں ، 45 ۔ اور لوہا اتار جس میں بڑا زور ہے اور لوگ کے لئے منافع ہیں ۔ 46 یہ اس لئے کیا گیا ہے کہ اللہ کو معلوم ہو جائے کہ کون اس کو دیکھے بغیر اس کی اور اس کے رسولوں کی مدد کرتا ہے ۔ یقینا اللہ بڑی قوت والا اور زبردست ہے47 ۔ ع

By Mufti Naeem

البتہ تحقیق ہم نے اپنے رسولوں کو واضح دلائل / معجزات دے کر بھیجا اور ہم نے ان کے ساتھ کتاب اور ترازو اتاری تاکہ لوگ عدل قائم کریں اور ہم نے لوہا اتارا ، اس میں سخت قوت اور لوگوں کے لیے کئی فائدے ہیں اور ( جہاد اس لیے فرض کیا ) تاکہ اللہ ( تعالیٰ ) دیکھ لے کہ کون بغیر دیکھے اس کی اور اس کے رسولوں کی مدد کرتا ہے ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) بڑی قوت والا ، بہت غلبے والا ہے

By Mufti Taqi Usmani

حقیقت یہ ہے کہ ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی ہوئی نشانیاں دے کر بھیجا ، اور ان کے ساتھ کتاب بھی اتاری ، اور ترازو بھی ، ( ٢٠ ) تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہیں ، اور ہم نے لوہا اتار جس میں جنگی طاقت بھی ہے اور لوگوں کے لیے دوسرے فائدے بھی ، ( ٢١ ) اور یہ اس لیے تاکہ اللہ جان لے کہ کون ہے جو اس کو دیکھے بغیر اس ( کے دین ) کی اور اس کے پیغمبروں کی مدد کرتا ہے ۔ یقین رکھو کہ اللہ بڑی قوت کا ، بڑے اقتدار کا مالک ہے ۔ ( ٢٢ )

By Noor ul Amin

بلاشبہ ہم نے رسولوں کو واضح پیغامات دے کربھیجا ہے اور ان کے ساتھ کتاب اور میزان نازل کی تاکہ لوگ عدل وانصاف پر قائم رہیں اور لوہا ( بھی ) پیدا کیا جس میں بڑازور ہے اور لوگوں کے لئے فائدے ہیں اور اسلئے بھی کہ اللہ جان لے کہ اس کی اور اس کے رسولوں کی مدد بن دیکھے کون کرتا ہے اور اللہ بڑاطاقتورہے اور زبردست ہے

By Kanzul Eman

بیشک ہم نے اپنے رسولوں کو دلیلوں کے ساتھ بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب ( ف۷۸ ) اور عدل کی ترازو اتاری ( ف۷۹ ) کہ لوگ انصاف پر قائم ہوں ( ف۸۰ ) اور ہم نے لوہا اتارا ( ف۸۱ ) اس میں سخت آنچ ( نقصان ) ( ف۸۲ ) اور لوگوں کے فائدے ( ف۸۳ ) اور اس لیے کہ اللہ دیکھے اس کو جو بےدیکھے اس کی ( ف۸٤ ) اور اس کے رسولوں کی مدد کرتا ہے ، بیشک اللہ قورت والا غالب ہے ( ف۸۵ )

By Tahir ul Qadri

بیشک ہم نے اپنے رسولوں کو واضح نشانیوں کے ساتھ بھیجا اور ہم نے اُن کے ساتھ کتاب اور میزانِ عدل نازل فرمائی تاکہ لوگ انصاف پر قائم ہو سکیں ، اور ہم نے ( معدنیات میں سے ) لوہا مہیّا کیا اس میں ( آلاتِ حرب و دفاع کے لئے ) سخت قوّت اور لوگوں کے لئے ( صنعت سازی کے کئی دیگر ) فوائد ہیں اور ( یہ اس لئے کیا ) تاکہ اللہ ظاہر کر دے کہ کون اُس کی اور اُس کے رسولوں کی ( یعنی دینِ اسلام کی ) بِن دیکھے مدد کرتا ہے ، بیشک اللہ ( خود ہی ) بڑی قوت والا بڑے غلبہ والا ہے